Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

دنیا کی پہلی ’ڈجیٹل محبت‘ ڈھائی لاکھ ڈالرمیں فروخت

By Akhtar Rasool
جولائی 26, 2021 2 Min Read
0

پولینڈ : ماڈرن ازم سے پوسٹ ماڈرن ازم اور اب پوسٹ پوسٹ ماڈرن ازم کے اس ڈجیٹل دور میں انسان نے محبت کو بھی ڈجیٹل بنا دیا ہے

خبر ہے کہ پولینڈ کی مشہور ماڈل اور ڈجیٹل انفلوئنسر مارٹا رینٹل نے ایک نامعلوم مداح کو اپنے محبت بھرے جذبات ڈجیٹل انداز میں ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت کئے ہیں

ڈجیٹل محبت کے ڈجیٹل جذبات این ایف ٹی یعنی ’نان فنجیبل ٹوکن‘ کی صورت میں بیچے گئے ہیں۔ اس طرح مارٹا ڈجیٹل جذبات فروخت کرنے والی دنیا کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں. تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس رقم کو عطیہ کریں گی

واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کی بدولت این ایف ٹی کو ڈجیٹل موسیقی، آرٹ اور گرافکس وغیرہ کی خریداری میں استعمال کیا جارہا ہے اور اب پہلی مرتبہ اسے جذبات کی خرید و فروخت میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک این ایف ٹی کے خریدار کا سراغ نہیں مل سکا ہے

اس طرح ایک شخص این ایف ٹی ٹوکن کی صورت میں کوئی بھی ڈجیٹل فلم، تصویر یا موسیقی خرید کر اس کا مالک ہوسکتا ہے۔ لیکن اکثر اوقات فروخت کے باوجود تخلیق کار اس کے تمام حقوق اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے

اکیس  سالہ مارٹا نے کہا ہے کہ وہ جدت اور اختراع میں دلچسپی رکھتے ہوئے مستقبل کی تشکیل کرنا چاہتی ہیں

ان کا کہنا ہے کہ ’لمیں دنیا کی پہلی خاتون ہوں جس نے جذبات کو ڈجیٹل ٹوکن میں بدلا ہے۔ جسمانی محبت، غیرجسمانی محبت اور اب ڈجیٹل محبت کا دور ہے۔ یہ سب حقیقت میں یکساں ہیں کیونکہ جذبات اور احساسات یکساں ہوتے ہیں

مارٹا کہتی ہیں کہ ڈجیٹل اشیا میں فلمیں ہوں، یادداشتیں ہوں یا تصاویر ہی کیوں نہ ہوں، وہ ہمیشہ ہی قائم رہیں گی

واضح رہے کہ مارٹا رینٹل پولینڈ میں بہت مقبول ہیں۔ ان کے یوٹیوب مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ٹاک ٹاک پر ان کے چوبیس لاکھ اورانسٹاگرام پر ساڑھے چھ لاکھ فالوورز ہیں۔

Tags:

CivilizationDigital LovePost Modernism
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چار سالہ یا دو سالہ ڈگری پروگرام، ایچ ای سی اپنے ہی منصوبے کے بارے میں الجھن کا شکار

Next

شاہنواز ڈاھانی نے کوچ فلاورکا دل جیت لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme