Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینخبریںقومی

ملک میں صدارتی نظام لانے کی تمام درخواستوں کو خارج کر دیا گیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 27, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ملک میں صدارتی نظام لانے سے متعلق تمام درخواستوں پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کر دیا ہے

درخواست گزار احمد رضا قصوری نے کہا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام لانے کے لئے وزیراعظم کو ریفرنڈم کروانے کی ہدایت کی جائے، ملک میں قوم کا پیسہ چوری ہو رہا ہے اور مہنگائی ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ملک بھی تو 1962ع کے صدارتی نظام کے دوران ہی ٹوٹا تھا

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ کوئی سیاسی جماعت آتی تو ممکن ہے کوئی کیس بنتا لیکن  ملک میں مضبوط سیاسی جماعتوں ، اداروں اور نظام کی موجودگی میں انفرادی طور پر آنے والے کس طرح متاثرہ فریق ہو سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی جس بھی طریقے سے صدارتی نظام آیا، اس کا نقصان ہوا. ہم 1958ع جیسے حالات کو دہرانا نہیں چاہتے. درخواست گزاروں نے تحریک چلانی ہے تو سیاسی تحریک چلائیں. ایک نظام کو ختم کرکے دوسرا نظام لانے کا اور سیاسی نظام بدلنے کا ہمارے پاس اختیار نہیں.

انہوں نے”ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے، بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا“ کے شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب اسی دیدہ ور کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں

درخواست گزار نے کہا کہ جمہوریت خلفائے راشدین والی ہونی چاہیے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ خلفائے راشدین جیسی قیادت ہر شخص کی خواہش ہے، ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے اب خلفائے راشدین جیسی قیادت ملنا ممکن نہیں، قائداعظم نے بھی جمہوریت کی بات کی تھی.

Tags:

PakistanParliamentary SystemPresidential
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بینگن کا پودا (منتخب ہندی افسانہ)

Next

غوث علی شاہ، ظفر علی شاہ اور بیریسٹر مرتضیٰ مہیسر پی ٹی آئی میں شامل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme