Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

آئی سی سی کا بڑا اعلان، چیمپیئنز ٹرافی 2025ع پاکستان میں ہوگی

By Akhtar Rasool
نومبر 17, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد :  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ع میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا، پاکستان نے اس اعلان پر مسرت کا اظہار کیا ہے

آئی سی سی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے آٹھ نئے ٹورنامنٹس کا اعلان کرتے ہوئے  14 مختلف میزبان ممالک کی تصدیق کی اور کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی بھی آفیشلی واپسی ہو رہی ہے۔ل

اس کے ساتھ آئی سی سی کی جانب سے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئندہ چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا، واضح رہے کہ یہ 1996ع کے بعد پاکستان میں کھیلے جانے والا پہلا بڑا آئی سی سی ایونٹ ہوگا

جبکہ آئی سی سی نے ایک اور دلچسپ اعلان بھی کیا ہے جس کے مطابق 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔ یہ پہلا ایسا موقع ہوگا جب آئی سی سی کرکٹ ایونٹ امریکا میں کھیلا جائے گا

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان اس کھیل سے کتنی محبت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فاتح بھی پاکستان ہی ہے، یعنی فروری 2025ع میں پاکستان میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے ساتھ ساتھ پاکستان اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا

پاکستان نے 2017ع میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیموں کے درمیان پندرہ میچز کھیلے جائیں گے، جن کا انعقاد تین مختلف مقامات پر ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی کے اس فیصلے سے بے حد خوش ہیں اور وہ آئی سی سی اور اس کے آزاد پینل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک اہم اور بڑے ایونٹ کے لیے میزبان ملک کے طور پر پاکستان کا انتخاب کیا ہے

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے بورڈ ممبران اور دنیا بھر کو پاکستان کرکٹ کی بھرپور قوت دیکھنے کا موقع ملے گا

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025ع کے ذریعے ہم دنیا کو باور کرائیں گے کہ ہم کتنے عظیم میزبان ہیں، جہاں ہم اس کھیل سے اپنی محبت کا مظاہرہ کریں گے

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان میں رہنے والے شائقین کرکٹ کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اب ہمیں آئی سی سی کی توقعات اور مقررہ معیار کے مطابق ایک ایونٹ کے کامیاب انعقاد کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک ایسی مضبوط ٹیم بھی تیار کرنی ہے جو ہوم کراؤڈ کے سامنے میدان میں اترے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے.

Tags:

CricketICCICC Champion Trophy 2023Pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

غلام رسول کلمتی کی کتاب ”کلمت ھما روچ کلمت اَت“ کے مضامین کا خلاصہ

Next

یوٹیوب کا وڈیو پر ڈس لائک کے آپشن کے حوالے سے اہم فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme