Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

آبی ماہرین کا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار

By Akhtar Rasool
فروری 12, 2022 3 Min Read
0

اسلام آباد – آبی ماہرین نے پارلیمنٹ میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کے 61 فیصد پینے کے پانی کا آلودہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے

رپورٹ پاکستان کونسل آف ریسرچ آن واٹر ریسورسز کی جانب سے مرتب کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے چار سو سے زیادہ پانی کے نمونوں کا کلینیکل معائنہ کیا گیا

اس حوالے سے شبلی فراز نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ رپورٹ کے نتائج اور سفارشات تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں، تاکہ وہ اس حوالے سے مناسب اقدامات کریں

پاکستان کونسل آف ریسرچ آن واٹر ریسورسز کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں 94 فیصد، شیخوپورہ میں 60 فیصد، سرگودھا میں 83 فیصد، حیدرآباد میں 80 فیصد، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 93 فیصد اور سندھ کے کچھ اضلاع میں سو فیصد پانی آلودہ پایا گیا

آبی وسائل کے ماہر حسن عباس کا کہنا ہے کہ ”ہم اپنے صنعتی، زرعی اور میونسپل فضلے کو آبی ذرائع میں ڈال رہے ہیں اور میرے خیال میں پاکستان کا 61 فیصد نہیں بلکہ اس سے زیادہ پانی آلودہ ہے، زراعت میں ہم کیڑے مار ادویات، جڑی بوٹی مار ادویات، پوٹاشیم کا استعمال کرتے ہیں اور اسے زیرِ زمین پانی میں جذب ہونے دیا جاتا ہے، جسے پینے کے لیے نکالتے ہیں۔“

حسن عباس نے مزید کہا کہ ”میونسپل اور صنعتی فضلہ واٹر کورسز میں پھینکا جا رہا ہے، اس فضلے میں سے دو فیصد سے بھی کم پانی کو صحیح طریقے سے ٹریٹ کیا جاتا ہے، مثال کے طور پر اسلام آباد کے ایک مشہور اپارٹمنٹ کا تمام فضلہ ایک نالے میں ڈالا جاتا ہے جو پانی کے ذرائع سے منسلک ہے جنہیں لوگ استعمال کرتے ہیں، میونسپل کا بہت سا فضلہ اور دیگر گندگی بھی راول جھیل میں ڈالی جاتی ہے اور راولپنڈی کو وہ پانی فراہم کرتے ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پُرفضا مقام گلگت بلتستان سے اکٹھے کیے گئے پانی کے نمونے سو فیصد آلودہ ثابت ہوئے۔ حسن عباس کہتے ہیں”سیاح شمالی علاقوں میں پیمپرز سے لے کر شاپنگ بیگز تک سب کچھ آبی گزرگاہوں میں پھینک دیتے ہیں، مقامی لوگوں کے پاس صفائی کا مناسب انتظام نہیں ہے، اس لیے وہ میونسپل فُضلہ واٹر کورسزاور فواروں میں پھینک دیتے ہیں۔”

حسن عباس کہتے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ صنعتوں کو صنعتی فضلہ اور بلدیاتی اداروں کو میونسپل کچرے کو ٹریٹ کرنے کا پابند کرے اور زرعی آلودگی سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروائے تو اسے حل کیا جا سکتا ہے، لیکن اس حوالے سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی

آلودہ پانی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے امراض کے متعلق ڈاکٹر آمنہ سرور کہتی ہیں، ”آلودہ پانی کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں، اس میں مختلف دھاتوں کی آمیزش بھی ہو سکتی ہے، انسانوں اور جانوروں کا فضلہ بھی شامل ہو سکتا ہے، اس سے معدے، آنتوں اور جگر کی بے شمار بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، سب سے زیادہ مسئلہ تب ہوتا ہے، جب جسم سے پانی کا اخراج ہونا شروع ہو جائے، کیوں کہ اس کے نتیجے میں انسان کی موت بھی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ گندے پانی کے استعمال سے کینسر اور ہیپاٹائٹس جیسی جان لیوا اور مہلک بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔“

دوسری جانب رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے صدر اور سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سے اب یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے تو آزاد کشمیر گلگت بلتستان تو ایک طرح سے وفاق کے تحت ہیں اور یہ تو پورے ملک کا مسئلہ ہے، میں نے چیئرمین سینیٹ سے بھی درخواست کی کہ وہ صوبائی حکومتوں کو بلائیں، لیکن انہوں نے اس حوالے سے اپنی بے بسی کا اظہار کیا.

Tags:

PakistanPolluted WaterWater Pollution
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اینڈریو بینٹلی کی واپسی

Next

پاکستان میں نشے کے عادی بیس لاکھ افراد کوعلاج کی ضرورت ہے، کلیم امام

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme