Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

آرامکو نے منافعے میں ایپل، گوگل اور ایمازون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

By Akhtar Rasool
نومبر 1, 2021 2 Min Read
0

ریاض : سعودی کمپنی آرامکو نے دنیا بھر میں سال 2021ع کے سہہ ماہی منافعے کی دوڑ میں بین الااقوامی ٹیکنالوجی کمپنیز گوگل اور ایپل سمیت ایمازون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

جبکہ اس فہرست میں آرامکو کی ہی نوعیت کی دوسری کمپنیاں شیل اور ایگزون موبل بھی شامل تھیں

عرب نیوز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بدولت سال کی تیسری سہہ ماہی میں آرامکو کے منافعے میں 158 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے

گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ منافع 114 ارب سعودی ریال یعنی 30 ارب امریکی ڈالر تھا، لیکن رواں سال کی تیسری سہہ ماہی میں یہ منافع 359 ارب سعودی ریال یعنی 96 ارب امریکی ڈالر بنتا ہے

اس حوالے سے آرامکو کے سی ای او امین ناصر کا کہنا ہے کہ ہماری غیر معمولی کارکردگی اہم مارکیٹس میں بڑھنے والی معاشی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔ جس سے ذرائع توانائی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہماری کم اخراجات کی پوزیشن نے بھی اس میں کردار ادا کیا ہے۔ ہمارا معاشی نظم و ضبط اور ہمارے صارفین کو ضروری ذرائع توانائی اور کیمکلز کو پہنچانے کی ہماری صلاحیت بھی اس سلسلے میں اہم رہی ہیں

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو ابھی بھی چند مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ رسد کی سپلائی چَین میں آنے والی مشکلات ہیں۔ لیکن ہم اس حوالے سے پرامید ہیں کہ مستقبل میں بھی توانائی کی طلب اسی طرح مستحکم رہے گی

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے پیش نظر ہم طویل المدت سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اپنے ماضی کے مطابق لو کاسٹ اور کم کاربن کے اخراج کی پالیسیز کو جاری رکھیں گے۔ تاکہ ہم اپنی کمپنی کے اثاثوں میں کاربن کے اخراج کو سال 2050ع تک صفر فیصد تک لے جا سکیں جن میں گرین ہاوس گیسوں کے حوالے سے اسکوپ ون اور اسکوپ ٹو شامل ہیں.

Tags:

AramcoSaudi Aramco
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بائیو میٹرک کی شرط کام کر گئی،  ڈالر کی خریداری میں واضح کمی

Next

ایران نواز حوثی باغیوں کا مسجد پر بیلسٹک میزائل حملہ، تیرہ افراد جاں بحق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme