Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کوقبل ازوقت ہٹادیا گیا

By Akhtar Rasool
مارچ 27, 2021 2 Min Read
0

وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو ان کے عہدے سے قبل از وقت فارغ کر دیا ہے، ان کے خلاف بے قاعدگيوں کے حوالے سے کافی شکایات تھیں

ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو ان کے عہدے سے قبل از وقت فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

آرڈیننس کے ذریعے ایچ ای سی کے ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے چیئرمین کے عہدے کی مدت چار سے کم کر کے دو سال کر دی گئی، جبکہ فارغ کیے گئے چیئرمین اپنے عہدے کے چار میں سے تین سال پورے کر چکے تھے

بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو ہٹانے کی سب سے بڑی وجہ بھاری تنخواہوں پر پندرہ کنسلٹنٹ کی تعیناتی بنی

ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک بھی کنسلٹنٹ کی تقرری میں طے شدہ قواعد کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا

ایک کنسلٹنٹ کی تنخواہ آٹھ لاکھ روپے مقرر کی گئی اور کئی کو کچھ عہدوں کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا جس پر نیب نے بھی نوٹس لے کر ایچ ای سی سے وضاحت طلب کی تھی

جب کہ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری جامعات اور ان کے وائس چانسلر سے خراب تعلقات بھی ڈاکٹر طارق بنوری کو قبل از وقت ہٹانے کا سبب بنے۔ وہ وائس چانسلرز سے ملنے اور سرکاری جامعات کی شکایات سننے میں عموماً اجتناب کرتے تھے

ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور پی ایچ ڈی پروگرام پر اسٹیک ہولڈرز کے شدید تحفظات کے باوجود انہوں نے اس معاملے میں کوئی لچک دکھائی نہ کسی صوبے کے وائس چانسلر اور اس کمیٹی سے ملے

ڈاکٹر طارق بنوری کو ہٹانے جانے کے بعد فی الحال اس عہدے کا چارج کسی کو نہیں دیا گیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مودی کی بنگلہ دیش آمد پر شدید احتجاج، پولیس فائرنگ سے پانچ ہلاک

Next

ﺳﺎﻧﺤﮧٔ ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻮﺙ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺍﻓﺴﺮ ﮐﻮ ﺳﺘﺎﺭﮦٔ ﺷﺠﺎﻋﺖ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme