Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اب آپ فیس بک اور انسٹاگرام میں لائیکس کی تعداد چھپا سکتے ہیں

By Akhtar Rasool
مئی 30, 2021 2 Min Read
0

جب آپ فیس بک یا انسٹاگرام پر کچھ پوسٹ کرتے ہیں تو کیا توقع رکھتے ہیں؟ یقیناً زیادہ سے زیادہ لائیکس کی

لیکن رواں ہفتے سے فیس بک اور انسٹاگرام کے تمام صارفین کو اپنے لائیکس کی تعداد کو چھپانے کا آپشن فراہم کیا جارہا ہے، یعنی وہ اپنی پوسٹس کے لائیکس کی تعداد کو لوگوں کی نظر سے چھپا سکیں گے تاہم ان کو اس کا علم ہوگا

کمپنی کے مطابق اس کی جانب سے لوگوں کو اس تجربے پر کنٹرول دیا جارہا ہے

واضح رہے کہ انسٹاگرام میں اس تبدیلی کی آزمائش دنیا کے مختلف حصوں میں 2019ع سے جاری تھی، جس کا مقصد لوگوں کو اپنے مواد کی پسندیدگی کے دباؤ سے بچانا قرار دیا گیا تھا۔ اب جاکر اس تبدیلی کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ آزمائش کے دوران ہم نے لوگوں اور ماہرین سے سنا کہ لائیکس کو نہ دیکھنا کچھ افراد کے لیے فائدہ مند تھا جبکہ کچھ کو یہ پسند نہیں آیا

انسٹاگرام پر تو صارفین کے لیے ایسا کرنا اب ممکن ہے جس کے لیے اپنی کسی پوسٹ کے اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ پر کلک کرکے وہاں ہائیڈ لائیک کاؤنٹ کا انتخاب کریں، اس سیٹنگ کو کسی بھی وقت ٹرن آن یا آف کیا جاسکتا ہے

اسی طرح دیگر افراد کی پوسٹس کے لائیکس کی تعداد کو چھپانے کے لیے ایپ سیٹنگز میں نیو پوسٹس سیکشن میں جائیں اور وہاں ہائیڈ لائیک اینڈ ویو کاؤنٹ پر کلک کردیں، اس کا اطلاق فیڈ پر تمام پوسٹس پر ہوگا

فیسبک میں یہ آپشن آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا، جس کا طریقہء کار تو واضح نہں مگر امکان ہے کہ انسٹاگرام جیسا ہی طریقہ کار ہوگا

خیال رہے کہ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کچھ عرصے پہلے کہا تھا کہ لائیکس کو چھپانے سے ایسے صارفین کا تناؤ اور ذہنی بے چینی میں کمی لانے مین مدد ملے گی، جو کم لائکس پر اضطراب کا شکار ہو جاتے ہیں

اگرچہ فیس بک کی مقبولیت میں لائیک بٹن کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور اس کے بغیر یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ادھوری سمجھی جا سکتی ہے اور یہ فیچر لگ بھگ ایک دہائی سے فیس بک کا مرکزی حصہ ہے لیکن حالیہ برسوں میں صارفین کی جانب سے شکایت کی جارہی تھی کہ اس سے ان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور انہیں ہر وقت فکر رہتی ہے کہ ان کی پوسٹس پر مناسب تعداد میں لائیکس ملنے چاہیے

لیکن اس فیچر میں ایک قباحت پھر بھی باقی رہے گی، جس کی جانب شاید فیسبک انتظامیہ کا دھیان ہی نہیں گیا، وہ یہ کہ لائکس کو چھپانے کا واضح مطلب یہی ہوگا پوسٹ کرنے والے نے لائکس کم ملنے کی وجہ سے ہی اس آپشن کو ہائیڈ کر دیا ہے

درحقیقت بیشتر افراد تو اس خوف سے ہی پوسٹ نہیں کرتے کہ انہیں لائیکس نہیں مل سکیں گے یا زیادہ لائیکس نہ ملنے پر پوسٹس کو ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خبیب نے ماں سے کیے وعدے کی خاطر دس کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرا دی

Next

اب جھوٹ بولنے پر فیس بُک آن لائن بے عزتی کردے گا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme