Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

اب آپ کو بڑھاپے کے اثرات سے انگور کے بیج بچائیں گے..

By Akhtar Rasool
دسمبر 10, 2021 2 Min Read
0

شنگھائی – انگور کے بیجوں میں ایک خاص کیمیکل دریافت ہوا ہے، جو ایک جانب تو جسم میں موجود بیکار اور متروک ہو جانے والے خلیات کو ختم کر دیتا ہے، تو دوسری طرف یہ عمر رسیدگی یعنی بڑھاپے کے اثرات کو بھی روکتا ہے

واضح رہے کہ کہ ہمارے بدن کو بعض ڈھیٹ خلیات ہوتے ہیں، جنہیں ”سینے سن“ خلیات کہا جاتا ہے۔ اگر ان خلیات کو ختم کیا جائے، تو جسمانی نظام درست ہو جاتا ہے اور بدن کے بڑھاپے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے، کیونکہ یہ عمل خلوی سطح پر آگے بڑھتا ہے

ابتدائی طور پر چوہوں پر انگور کے بیجوں کے بہترین اثرات مرتب ہوئے ہیں. انگور کے بیجوں سے پروسائنائڈن سی ون نکال کر جب اسے چوہوں میں منتقل کیا گیا تو ان کی زندگی میں 9 فیصد اضافہ ہوا

اس طرح سینے سین خلیات کو بالکل نئی قسم کی دواؤں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جنہیں ’سینولائٹک‘ ادویہ کہا جاتا ہے۔ ان  دواؤں سے سینے سین خلیات کو صاف کرکے ڈیمنشیا اور ذیابیطس کو روکا جا سکتا ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات سے بھی بچاؤ ممکن ہے

چین میں واقع شنگھائی انسٹیٹیوٹ آف نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کے سائنسدانوں نے پہلے پروسائنائڈن سی ون (مختصراً پی سی سی ون) میں دیکھا کہ وہ سینے سین خلیات کو مار ڈالتی ہے ۔ اس سے پروگرام شدہ خلوی موت واقع ہوتی ہے، جسے ایپوپٹوسِس کہا جاتا ہے اور اس عمل میں صحتمند خلیات کو کوئی نقصان نہیں ہوتا

سب سے پہلے بوڑھے چوہوں کے خلیات اور بافتوں (ٹشوز) پر اسے آزمایا گیا ہے۔ دیکھا گیا کہ سینے سین خلیات تیزی سے تباہ ہونے لگے ۔ اس طرح ان کے اندرونی اعضا کا انحطاط رک گیا۔ کینسر والے چوہوں میں اس مرکب نے کیموتھراپی کو بڑھاوا دے کر علاج میں بھی مدد کی

سائنسدانوں نے انگور کے بیج سے حاصل شدہ مرکب کے استعال سے چوہوں کی عمر بڑھائی جو چوبیس سے ستائیس ماہ تک بڑھی، جو انسانوں میں 75 سے 90 برس کے برابر ہے۔ یعنی بوڑھے چوہوں کی اوسط عمر 60 فیصد بڑھی اور مجموعی عمر میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیسبک ”پروفیشنل پروفائل“ کے ذریعے اب  پیسے کمائے جا سکتے ہیں

Next

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کنے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme