Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اب واٹس ایپ میں جی میل سے زیادہ بڑی فائل ٹرانسفر کرنا ممکن!

By Akhtar Rasool
مئی 28, 2022 2 Min Read
0

دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک میسیج میں دو جی بی مواد بھیجنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے

واٹس ایپ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی میسیج پر ’ایموجیز‘ کے ذریعے ریپلائی کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا، علاوہ ازں میسیجنگ ایپ نے کسی بھی گروپ میں میمبرز کی تعداد بڑھانے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا

اب کمپنی نے میسیج کے ذریعے دو جی بی مواد تک بھیجنے کی اجازت بھی دے دی ہے ، کمپنی نے مذکورہ فیچر کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا

پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین میسیجز کے ذریعے دو جی بی کی وڈیو، آڈیو اور ڈاکیومینٹس فائل آسانی سے بھیج سکیں گے

اگر تاحال بعض صارفین میسیجز کے ذریعے دو جی بی تک مواد بھیجنے سے قاصر ہیں، تو انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، جلد ہی ان کے پاس بھی نیا فیچر کام شروع کردے گا

علاوہ ازیں واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ میسیجز کے ذریعے بھیجے جانے والے مواد کا معیار متاثر نہ ہو

میسیجز کے ذریعے دو جی بی مواد بھیجنے کی اجازت دیے جانے کے بعد اب واٹس ایپ سب سے زیادہ مواد بھیجنے کی اجازت دینے والی اپیلیکیشن بن گئی ہے

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ گوگل کی جی میل پر بھی صارفین ایک ای میل کے ذریعے پچیس ایم بی تک مواد بھیج سکتے ہیں، یعنی جی میل صارفین واٹس ایپ کے مقابلے 1900 فیصد کم مواد بھیج سکتے ہیں

یہیں نہیں بلکہ مائیکرو سافٹ کی آؤٹ لک ای میل پر بھی صارفین کو صرف بیس ایم بی مواد بھیجنے کی اجازت ہوتی ہے، یہاں تک کہ انسٹاگرام اور فیسبک بھی میسیجز کے ذریعے دو جی بی مواد بھیجنے کی اجازت نہیں دیتے

واٹس ایپ کی طرح صرف ٹیلی گرام ایپلیکیشن ایک میسیج کے ذریعے دو جی بی مواد بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ باقی تمام ایپس جن میں زوم، اسنیپ چیٹ، اسکائپ، گوگل چیٹ اور لنکڈ ان بھی شامل ہیں، ان میں سے کوئی بھی دو جی بی ڈیٹا شیئر کرنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا.

Tags:

2GBData TransferFile TransferTelegramWhatsapp
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جین ایڈیٹنگ کے بعد ٹماٹروں میں وٹامن ڈی شامل کرنے کا تجربہ کامیاب

Next

کیا انسانی ہاتھ میں چھٹی انگلی لگانے کا تجربہ معذوری کے نظریے کو یکسر بدل دے گا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme