Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

”اب ڈاکٹر عافیہ کی واپسی میں رکاوٹ پاکستان میں نظر آتی ہے“ کلائیو اسمتھ

By Akhtar Rasool
مئی 2, 2023 3 Min Read
0

انسانی حقوق کے برطانوی وکیل اور ’تھری ڈی‘ نام تنظیم کے ڈائریکٹر کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے آج منگل کے روز کراچی بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ڈاکٹر عافیہ کی واپسی میں رکاوٹ پاکستان میں نظر آتی ہے

انہوں نے کہا ”ڈاکٹر عافیہ پر تشدد گوانتانا موبے سے بھی بدتر ہے۔ عافیہ کو کوئی اندازہ نہیں ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں“

کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ کا کہنا تھا ”اس کی پوری زندگی آہستہ آہستہ اس سے چھین لی گئی ہے اور اس کے لیے تمام بیرونی رابطے منقطع ہیں، عافیہ کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی برفانی طوفان میں پھنس جانے والا مدد کے لیے پکار رہا ہو“

کلائیو اسمتھ نے کہا ”میری عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے اور میں نے انہیں امید دلائی ہے کہ پاکستان میں لوگ ان سے محبت کرتے ہیں“

ان کا کہنا تھا ”عافیہ نے پاکستانی عوام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں مایوس نہ کریں۔“

کلائیو اسمتھ نے وکلا سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ آپ کی ہم وطن ہیں اور آپ انصاف کے محافظ ہیں۔ آئینی حقوق کے محافظوں کو متحد ہونے اور ہماری کوششوں کی حمایت کے لیے ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی کی حمایت کریں

کلائیو سٹیفورڈ کا کہنا تھا ”نائن الیون کے بعد نفرتوں میں اضافہ ہوا، گوانتانامو بے میں نوجوانوں پر مظالم ڈھائے گئے، میں نے گوانتانامو بے کے قیدیوں کے لیے مقدمات لڑے ہیں جس پر مجھے غدار کہا گیا، جبکہ گوانتانامو بے میں مجھے کوئی دہشت گرد نہیں ملا، وہاں صرف عام لوگ تھے جن میں قید پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو کراچی سے لے جایا گیا ہے“ واضح رہے کہ کلائیو اسٹیفورڈ قسمتھ امریکی شہری ہیں

کلائیو اسمتھ کا کہنا تھا ”مشرف نے اپنی کتاب میں شہریوں کو امریکی حکومت کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ٹیکسی ڈرایئور احمد ربانی پر ساٹھ سے زائد اقسام کے تشدد کیے گئے، احمد ربانی کو گوانتانامو بے میں بیو سال گزارنے پڑے“

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان حکومت کو عافیہ کے حقوق کے لیے ساتھ دینا چاہیے اور حکومت ہماری جدوجہد میں ہماری مدد کرے

انہوں نے کہا کہ وہ آج عافیہ صدیقی کو واپس لانے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ ’ایسا لگتا ہے کہ عافیہ کو وطن واپس لانے میں رکاوٹ ان کے اپنے ملک کے اندر سے ہے اور ہمیں مل کر اس رکاوٹ کو شناخت کرنے اور اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔‘

عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ’ایک عورت پر اس کے بچے چھین لینے سے بڑا کوئی اور تشدد نہیں ہو سکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ڈاکٹر عافیہ سے ان کے تین کمسن بچے چھین لیے گئے اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے زیر حراست ہیں۔‘ اس موقعے پر وہاں موجود وکلا نے ایک تحریک شروع کرنے کی قرارداد منظور کی جو عافیہ کو وطن واپس لانے میں وفاق کی مدد کرے گی۔

عافیہ صدیقی کی حراست کے بعد پاکستانی حکومتوں نے مختلف ادوار میں ان کی واپسی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ گذشتہ ماہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ملاقات کے دوران فوزیہ صدیقی نے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا نیز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوزیہ صدیقی کو حکومت کی جانب سے اس حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم پاکستان نے وزارتِ خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی نیز اس معاملے پر وزارتِ خارجہ کو امریکی حکومت سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔

Tags:

aafiaaafia siddiquiaafia siddiqui detailsaafia siddiqui historyaafia siddiqui imran khanaafia siddiqui interviewaafia siddiqui ka jurmaafia siddiqui latest newsaafia siddiqui pakistanaafia siddiqui speechaafia siddiqui storyaafia siddiqui videodr aafia siddiquidr aafia siddiqui biographydr aafia siddiqui interviewdr aafia siddiqui newsdr aafia siddiqui storydr aafia siddiqui videoDr. Aafiawho was aafia sadiqui
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لیونل میسی: سعودی عرب کی سیر اور بارسلونا واپسی کے امکانات

Next

کیا ہم سب ’ڈوپامائن لوپ‘ کے مریض ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme