Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اب گھر کی دیوار ہوا کی طاقت سے دس ہزار یونٹ سالانہ بجلی پیدا کرے گی

By Akhtar Rasool
دسمبر 30, 2021 2 Min Read
0

کیلی فورنیا – کسی زمانے میں دیواروں کے صرف کان ہوتے تھے لیکن اب ان میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی گی، جی ہاں اب گھر کی دیوار نہ صرف موسم کی سختیوں سے بچائے گی بلکہ یہ ہوا کی طاقت سے دس ہزار یونٹ سالانہ بجلی پیدا کرے گی..

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی ڈیزائنر ’جو ڈوسے‘ نے ہوا سے بجلی بنانے والی دیوار ایجاد کرلی ہے، جو بہت کم جگہ گھیرنے کے باوجود پورے سال میں تقریباً دس ہزار یونٹ جتنی بجلی بنا سکتی ہے

اس دیوار کو ’وِنڈ ٹربائن وال‘ کا نام دیا گیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے مختلف خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کیے جا چکے ہیں

ایسی ہر دیوار میں درجنوں ہلکی پھلکی پنکھڑیاں نصب ہیں، جو تھوڑی سی ہوا چلنے پر بھی گھومنے لگتی ہیں جس سے بجلی بننے لگتی ہے

اس ’وِنڈ ٹربائن وال‘ کی چوڑائی چوبیس فٹ جبکہ اونچائی آٹھ فٹ ہے، یعنی یہ اوسط رقبے والے ایک مکان کی چھت پر آسانی سے نصب کی جاسکتی ہے

اسے نہ صرف بڑے مکان کی راہداری میں بھی رکھا جاسکتا ہے، بلکہ یہ دفتروں کی زینت بھی بن سکتی ہے

اس دیوار سے نہ صرف بجلی کا بِل کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ گھروں اور دفاتر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرے گی

واضح رہے کہ کوئلے، تیل اور گیس کے تیزی سے کم ہوتے ہوئے قدرتی ذخائر اور مسلسل بڑھتی آلودگی کی وجہ سے آج دنیا بھر میں توانائی کے ایسے متبادل ذرائع پر بہت زیادہ کام ہو رہا ہے، جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری ضروریات بھی بخوبی پوری کرسکیں

اسی بناء پر ہوا سے بجلی کی پیداوار یعنی ’وِنڈ پاور‘ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ یہ نسبتاً سادہ اور آسان بھی ہے

اس وقت دنیا بھر میں ہوا کی طاقت سے 743 گیگا واٹ بجلی بنائی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ 2030ع تک دنیا بھر میں بجلی کی کم از کم بیس فیصد ضرورت ہوا کی طاقت ہی سے پوری کی جارہی ہوگی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ریکو ڈک کی ترقی کے لیے اخراجات وفاقی حکومت اُٹھائے گی: وزیراعظم

Next

بھارتی خاتون کا تاج محل کی ملکیت کے لیے مقدمہ، ’امید ہے انصاف ملے گا‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme