Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اب 5 مختلف ڈیوائسز میں واٹس ایپ کو بیک وقت استعمال کرنا ممکن

By Akhtar Rasool
مارچ 23, 2022 2 Min Read
0

سلیکون ویلی – واٹس ایپ نے 2021 میں اس فیچر تک صارفین کو ابتدائی رسائی دی تھی جس کا مطالبہ ان کی جانب سے عرصے سے کیا جارہا تھا

یعنی بیک وقت کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کی سہولت جو بیٹا ورژن میں دستیاب تھی

اب واٹس ایپ نے اپنے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے

اس وقت بیٹا ورژن میں صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون کی ضرورت ہوتی ہے مگر اب یہ بدلنے والا ہے

اب صارفین چار مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی انٹرنیٹ سے کنکٹ پرائمری اسمارٹ فون کے بغیر بھی کرسکیں گے

ویسے مجموعی طور پر یہ تعداد پانچ ہوگی کیونکہ اس میں پرائمری اسمارٹ فون بھی شامل ہوگا

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق میسجنگ ایپ میں ایک اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے ذریعے ملٹی ڈیوائس فیچر کو توسیع دی گئی ہے

اس اپ ڈیٹ کے بعد اس فیچر کو بیٹا ورژن میں استعمال کرنے والے صارفین کے پاس لکھا آئے گا کہ وہ واٹس ایپ کو ویب، ڈیسک ٹاپ یا دیگر ڈیوائسز پر فون کو آن لائن رکھے بغیر استعمال کرسکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے لاگ ان کے عمل اور میسجز آرگنائزنگ کو بہتر کیا جارہا ہے

بالخصوص جب متعدد پیغامات ڈاؤنلوڈ ہونے کے لیے موجود ہوں جبکہ لاگ ان کے تجربے کو تیز کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس صارفین کو مارچ کے آخر تک دستیاب ہوگی جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو اپریل تک کا انتظار کرنا ہوگا

کچھ عرصے پہلے کی رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بیک وقت چار ڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے، مگر یہ ڈیوائسز واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیسبک پورٹل تک محدود ہوں گی

تاہم اس فیچر کی کچھ حدود ہوں گی اور بیٹا ٹیسٹرز ان افراد کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے، جو اپنے فون میں پرانے واٹس ایپ ورژن استعمال کررہے ہوں گے

متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے جولائی 2019ع میں خبر سامنے آئی تھی اور WABetainfo نے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا

بعدازاں جو رپورٹس سامنے آئی تھیں، ان کے مطابق ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے دوران مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نادیدہ (حیران کردینے والی پراسرار آپ بیتی)

Next

استعفیٰ نہیں، سرپرائز: عدم اعتماد کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے پتے شو کروں گا، وزیراعظم

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme