Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

اتحادی امریکا اور چین میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

By Akhtar Rasool
مارچ 25, 2021 2 Min Read
0

امریکا کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین مغرب کے لیے خطرہ ہے، تاہم ہم کسی پر امریکا اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالیں گے

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورۂ یورپ میں اپنے یورپی ہم منصبوں سے ملاقات میں امریکی وزیر خاجہ نے چین، روس، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے اور یکم مئی کو ختم ہونے والی  افغانستان سے فوج کے انخلا کی مہلت سمیت اہم امور پر گفتگو کی

ادہر نیٹو ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خاجہ کا کہنا تھا کہ امریکا چین کے معاملے پر ’’ہم یا وہ‘‘ کا رویہ اختیار نہیں کرے گا اور اتحادیوں  پر کسی ایک کی طرف داری کے لیے زور نہیں دے گا

انٹونی بلیکن نے کہا کہ اتحادی ممالک جہاں ممکن ہو چین کے ساتھ کام کر سکتے ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بائیڈن حکومت چین کو عسکری اور فوجی اعتبار سے مغرب کے لیے خطرہ تصور کرتی ہے

انٹونی بلیکن چین پر تنقيد کرنے سے نہ چوکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ چین دوسری عالمی جنگ کے بعد تجارت کا بین الاقوامی توازن بگاڑ رہا ہے۔ وہ اس بین الاقوامی نظام کو کمزور کرنے کے درپے ہے جس سے ہمارا اور ہمارے اتحادیوں کا مفاد وابستہ ہے

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کے اگر ہم عالمی توازن کے اپنے مثبت وژن کو حقیقت بنانے میں کامیاب رہے تو مقابلے کے میدان میں چین کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں

دوسری جانب چین کی جانب سے اس تاثر کی تردید کی جاتی رہی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جیسے عالمی اداروں کے طے شدہ ضوابط کا احترام کرتا ہے

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے دور سے چین اور امریکا کے مابین تجارتی مسابقت سرد جنگ کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف سفارتی محاذ پر سخت اقدامات بھی کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کے سفارت کاروں اور کاروباری شخصیات پر پابندیاں بھی عائد کر چکے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان میں خشک سالی کا عفریت

Next

آنلائن شاپنگ فراڈ، ﺻﺎﺭﻑ ﮐﻮ ﭘﮭﭩﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ ﺍٓﻥ ﻻﺋﻦ ﺷﺎﭖ ﭘﺮ تیس ﮨﺰﺍﺭ ﺟﺮﻣﺎﻧﮧ ﻋﺎﺋﺪ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme