Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

”اتحادی ہونے کا مطلب تابعدار نہیں“ ماکروں کا امریکہ کو جواب

By Akhtar Rasool
اپریل 14, 2023 3 Min Read
0

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ تائیوان کے حوالے سے اپنے بیان پر قائم ہیں اور امریکہ کے اتحادی ہونے کا مطلب اس کا تابعدار ہونا قطعی نہیں ہے۔“

چین کے حالیہ دورے کے دوران تائیوان کے متعلق فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے بیان پر جہاں تائی پے تذبذب میں ہے، وہیں امریکہ اور یورپی ملکوں میں بھی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ تاہم بدھ کے روز نیدرلینڈ کے سرکاری دورے کے دوران ماکروں نے ایک بار پھر کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور تائیوان کے حوالے سے ’اسٹیٹس-کو‘ کی حمایت کرتے ہیں

یاد رہے کہ اواخر ہفتہ کو ماکروں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ یورپ کو واشنگٹن اور بیجنگ میں سے کسی بھی ایک کا پیروکار نہیں ہونا چاہئے اور کسی طرح کی کشیدگی کو ہوا دینے سے دور رہنا چاہئے

ماکروں نے ڈچ وزیراعظم مارک روٹے کے ساتھ ایمسٹرڈم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ایک اتحادی ہونے کا مطلب تابعدار ہونا قطعی نہیں ہے۔۔۔ اس کا یہ مطلب قطعی نہیں ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے بارے میں سوچنے کا کوئی حق نہیں ہے“

ماکروں نے گزشتہ ہفتے چین کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تائیوان کے متعلق فرانسیسی اور یورپی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

انہوں نے مزید کہا تھا ”فرانس تائیوان میں حالات جوں کا توں رکھنے کا حامی ہے اور ایک صورت حال کا ایک پرامن حل چاہتا ہے“

تائیوان کے متعلق ماکروں کے انٹرویو کو چین نے شاندار قرار دیا لیکن امریکہ نے اسے مسترد کر دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ”ماکروں، جو میرے دوست ہیں، اب چین کے ساتھ ہیں اور اس کے آگے دُم ہلا رہے ہیں۔“

ماکروں نے اس کے جواب میں کہا ”وہ سابق صدر ٹرمپ کے تبصرے پر کچھ نہیں کہنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس کشیدگی میں اضافہ میں شامل رہے ہیں“

ڈچ وزیر اعظم روٹے کا کہنا تھا کہ وہ ماکروں کے بیان سے متفق ہیں کہ ’یورپ کو کھیل کا میدان بننے کے بجائے کھلاڑی بننا چاہیے‘

تاہم انہوں نے کہا ”جب سکیورٹی اور آزادی کی بات ہو تو امریکہ کو اس کا لازمی شراکت دار ہونا چاہئے۔“

تائیوان کے ایک سینیئر سیاستدان نے کہا ہے کہ تائیوان کے بارے میں فرانسیسی صدر کے بیانات پریشان کن ہیں اور کیا آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے فرانس کے بنیادی نظریات اب پرانے اور فرسودہ ہو چکے ہیں

تائیوان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر یو سی کن نے تائیوان کے بارے میں ایمانوئل ماکروں کے بیانات کے بارے میں شائع ایک رپورٹ کا اسکرین شاٹ فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے آزادی کے لیے فرانسیسی عزم پر سوال اٹھایا

انہوں نے ’آزادی، مساوات، بھائی چارے‘ کے فرانسیسی سرکاری نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’کیا اب یہ نعرہ غیر مقبول ہو چکا؟‘

انہوں نے مزید لکھا کہ کیا صرف آئین کا حصہ بننے کے بعد اس نعرے کو نظر انداز کرنا ٹھیک ہے؟ کیا ترقی یافتہ جمہوری ممالک دوسرے ممالک میں لوگوں کی زندگی اور موت کو نظر انداز کر سکتے ہیں؟

تائیوان کی حکمران ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے بانیوں میں سے ایک یو سی کن نے مزید کہا ”ایک معروف عالمی جمہوری ملک کے صدر ایمانوئل ماکروں کے اقدامات نے مجھے حیران کر دیا ہے“

 

Latest

Tags:

Chinachina france news livechina taiwanemmanuel macron china visitemmanuel macron in china liveFrench Presidentfrench president emmanuel macronfrench president macronmacron chinamacron china tourmacron china tripmacron china visitmacron china visit 2023macron china visit livemacron china visit todaymacron in chinamacron visits chinamacron's china visitpresident emmanuel macron and president trumptaiwan president us visit
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت میں وزیراعلیٰ کا پوسٹر ہٹانے پر کتے کے خلاف مقدمہ درج

Next

خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے امریکی فضائیہ اہلکار کی ڈرامائی گرفتاری!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme