Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

اداکار نواز الدین صدیقی کا وائٹ ہاؤس: ’اپن ہی صدر ہے‘

By Akhtar Rasool
اپریل 25, 2022 2 Min Read
0

فلم ”ہیرو پنتی ٹو“ کا انتظار کرنے والے شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما اپنے اگلے شو میں بالی وڈ فلم ’ہیرو پنتی ٹو‘ کی کاسٹ سے ملوانے جا رہے ہیں

’دی کپل شرما شو‘ کے پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے میزبان بالی اداکار ٹائیگر شروف، نواز الدین صدیقی، تارا سوتاریا اور فلم کے ڈائریکٹر احمد خان کا خیر مقدم کر رہے ہیں

شو میں کپل شرما نواز الدین صدیقی سے ان کے نئے گھر کے بارے میں بھی پوچھتے ہیں جو وائٹ ہاؤس کی طرح مکمل سفید رنگ کا ہے

’میں کبھی دوست کو دھوکہ اور دشمن کو موقع نہیں دیتا،‘ ہیرو پنتی ٹو کا ٹریلز جاری

شو کے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپل شرما کہتے ہیں ’نواز الدین بھائی نے حال ہی میں کمال کا بنگلہ بنایا ہے۔ پورا سفید رنگ کا ہم نے دیکھا بھائی۔ وائٹ ہاؤس‘

کپل مزید کہتے ہیں ’کبھی جب اندر بیٹھے ہوتے ہو گھر کے تو فیلنگ نہیں آتی کہ اپن ہی صدر ہے۔‘

واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں نواز الدین صدیقی نے اپنے نئے گھر کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی

انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ’ایک اچھا اداکار کبھی بھی برا انسان نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہ اس کے اندر کا خلوص ہی ہے جو اداکاری کے فن کو باہر نکالتا ہے‘

نواز الدین نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں بنگلے کو ان کے نام ’نواب‘ سے منسوب کیا ہے

کپل شرما، نواز الدین سے مزید کہتے ہیں کہ ’بندہ اگر سفید رنگ کی نئی شرٹ بھی سلوا لے تو سنبھل کے رہتا ہے کہ کہیں گندی نہ ہو جائے۔ تو آپ نے سفید بنگلہ بنایا ہے تو کیا آپ کبوتر اڑانے جاتے ہیں چھت پر؟‘

فلم کی دیگر کاسٹ سے بھی کپل شرما دلچسپ سوالات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں

فلم ہیرو پنتی ٹو 29 اپریل کو سنیما میں ریلیز ہوگی. اس فلم میں ٹائیگر شروف نے ببلو کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک انتہائی ’بھولا بھالا سا معصوم‘ انسان ہے اور کسی برے شخص کا مقابلہ کرنے میدان میں نکلا ہے

جبکہ لیلا نامی ویلن کا کردار معروف اداکار نواز الدین صدیقی ادا کر رہے ہیں

لیلا سائبر کرائم ماسٹر ہے جو کسی انتہائی خطرناک مشن پر گامزن ہے اور اس کا مقابلہ صرف ببلو ہی کرسکتا ہے

لیلا کا مشن ہے کہ وہ ہر بھارتی شہری کا بینک اکاؤنٹ ہیک کر کے انہیں لوٹ لے.

Tags:

BollywoodNawaz Uddin SiddiquiTiger Sherof
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سپریم کورٹ کے جج کہتے ہیں ”پاکستان میں انصاف بڑی بولی دینے والے کےلئے بک رہا ہے“

Next

جب سچن ٹنڈولکر پہلی دفعہ بریڈمین سے ملنے گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme