Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں ڈاکٹر فیصل سلطان کی عجیب منطق

By Akhtar Rasool
ستمبر 24, 2020 1 Min Read
0

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ سے غائب ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ جن دواؤں کا ذکر ہو رہا ہے، وہ سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر مبنی ہیں، یہ دوائیں قیمتوں پر مناسب تبدیلی نہ انے کی وجہ سے مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مارکیٹ میں ناپید ادویات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی ۔ قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے باعث یہ دوائیں دستیاب نہیں ہوتیں۔ غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھیں، قیمتوں میں اضافے کے بعد اب مناسب وقت میں دستیاب ہونگی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ  حکومت اور ڈریپ کا کام دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ ہم نے ادویات کی قیمتیں اسی قدر بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ ہم دوا ساز کمپنیوں کے دباؤ میں نہیں آئے۔ ایک نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دواؤں کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائے گی۔ صحت کے تمام اداروں میں اصلاحات لانے پر بھی کام کر رہے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﯽ ﺷﺮﺡ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ، ﺍﺳﮑﻮﻝ ﮐﮭﻮﻟﻨﺎ ﺩﺭﺳﺖ ﻧﮩﯿﮟ. عذرا پیچوہو

Next

الیکشن میں ناکام ہوا تو اقتدار کی منتقلی پُرامن نہیں ہوگی. امریکی صدر کی دھمکی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme