Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ارب پتی خاتون سماجی رہنما لڑکیوں کی جسم فروشی کی مجرم قرار

By Akhtar Rasool
دسمبر 31, 2021 3 Min Read
0

واشنگٹن – ایک امریکی عدالت نے طویل عرصے طویل ٹرائل کے بعد ارب پتی سماجی رہنما خاتون ساٹھ سالہ گلین میکسویل کو کم عمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے ایک سے دوسری جگہ اسمگل کرنے کا مجرم قرار دے دیا

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق گلین میکسویل کو نیویارک کے علاقے منہٹن کی عدالت کی بارہ رکنی جیوری نے پانچ دن تک فیصلے پر غور کرنے کے بعد مجرم قرار دیا

گلین میکسویل گزشتہ دو سال سے جیل میں قید تھیں اور ان کے خلاف ٹرائل طویل سے جاری تھا جب کہ چند ماہ قبل انہیں مجرم قرار دینے اور انہیں سزا سنانے کے لیے بارہ رکنی جیوری قائم کی گئی تھی

جیوری نے دوران سماعت کم از کم چار خواتین کے بیانات بھی قلم بند کیے، جنہوں نے کم عمری میں گلین میکسویل پر جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے

اسی حوالے سے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ مجموعی طور پر گلین میکسویل کو چھ میں سے پانچ الزامات میں مجرم قرار دیا گیا اور انہیں سزا دینے کا فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا

عدالت نے انہیں 30 دسمبر کو کم عمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے سمیت انہیں مجرمانہ جنسی فعل کرنے جیسے جرائم کا مجرم قرار دیا

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کتنی سزا سنائی جا سکے گی، تاہم امکان ہے کہ انہیں کم از کم پینسٹھ برس قید کی سزا سنائی جائے گی اور وہ باقی زندگی جیل میں ہی گزاریں گی

گلین میکسویل کو سزا سنائے جانے پر جہاں حکومتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے وکلا اور رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا، وہیں خاتون کے وکلا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی امید بھی ظاہر کی

گلین میکسویل کو 1994ع سے 2004ع تک اپنے ارب پتی بوائے فرینڈ جیفری اپسٹن کے لیے نو عمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے کے جرائم ثابت ہوئے

گلین میکسویل کے بوائے فرینڈ نے 10 اگست 2019 کو نیویارک کے جیل میں خودکشی کرلی تھی، انہیں نابالغ لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے سمیت سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا

جیفری اپسٹن کی خودکشی کے بعد مذکورہ اسکینڈل کیس میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ اینڈریو کا نام بھی سامنے آیا تھا

شہزادہ اینڈریو نے اسکینڈل میں نام آنے پر شاہی عہدوں سے علیحدگی بھی اختیار کی تھی جب کہ خود پر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا

شہزادہ اینڈریو پر الزام تھا کہ انہوں نے بھی نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جیفری اپسٹن کی مدد سے جنسی تعلقات استوار کیے جب کہ ملکہ برطانیہ کے بیٹے پر ورجینیا رابرٹ گفی نامی خاتون نے امریکا میں ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے

ورجینیا رابرٹ گفی بھی جیفری اپسٹن اور گلین میکسویل کی شکار خواتین میں سے ایک ہیں

خیال کیا جا رہا ہے کہ گلین میکسویل کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد ملکہ برطانیہ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو کے خلاف بھی سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے.

Tags:

Glenn MaxwellPrince AndrewProstitution
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سابق افغان صدر اشرف غنی کے افغانستان سے بچ نکلنے کی کہانی ان کی زبانی

Next

فاشزم کا تاریخی کردار اور تباہ کاریاں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme