Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز

By Akhtar Rasool
فروری 3, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں کووڈ ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے

پہلے مرحلے میں ملک بھر کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی آج سے کووڈ ویکسینیشن شروع ہوگئی ہے۔ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، بشمول گلگت بلتستان کے تمام ویکسینیشن سینٹرز میں صبح گیارہ بجے سے ویکسینیشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے

پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189، سندھ میں 14 ، خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44، اسلام آباد میں 14، آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں 16 کوڈ ویکسینشین سینٹرز قائم کئے گئے ہیں

صوبہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں کورونا ویکسین مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی، بلوچستان میں 8 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کام کر رہے ہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی جائے گی

صوبہ سندھ میں وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی کراچی میں طبی عملے کو ویکسین لگا کر ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ کل 83 ہزار ویکیسن وفاق نے حوالے کی ہیں۔  سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار ہیلتھ ورکرز ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 80 ہزارفرنٹ لائن ورکرز ہیں، پہلے مرحلے میں ہم ویکسین مہم کووڈ19 کے زیادہ کیسز والے تین شہروں کراچی، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد (نوابشاه) میں ویکسینیشن شروع کر رہے ہیں

صوبہ پنجاب میں وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی انسداد کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانے کے لئے پنجاب میں مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، حکومت شہریوں کومفت ویکسین لگائے گی، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی

خیبرپختونخواہ میں اسپیشل سیکرٹری کے مطابق صوبے کے بڑے اسپتالوں میں روزانہ 50 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں روزانہ 30 طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں آن لائن رجسٹریشن شروع کر رہے ہیں، 1166 پر طبی عملہ خود کو ویکسین کے لئے رجسٹرڈ کرسکتا ہے، ایل آرایچ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن باقاعدہ طور پر شروع ہوگئی ہے اورصوبے میں مارچ تک محکمۂ صحت خود بھی ویکسین کی پروکیورمنٹ کرے گا

آزاد کشمیر میں کورونا کی روک تھام کے لئے کورونا ویکسنیشن کا آغاز کرتے ہوئے دو اضلاع مظفرآباد اورمیرپور کے لئے ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔ مظفرآباد ضلع کے لئے ویکسین کی 2600 خوراکیں فراہم کی گئی ہیں.

Tags:

Covid VaccinePakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈہ مہم کے مہرے مہدی شاہ کے اعترافات

Next

کیا آپ جانتے ہیں کہ فی لٹر پیٹرول پر حکومت عوام سے کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme