Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اسمارٹ فون سے جسم میں آکسیجن کی مقدار معلوم کرنے والی ایپ

By Akhtar Rasool
ستمبر 21, 2022 2 Min Read
0

دمے سے لے کر کووڈ-19 تک متعدد کیفیات ایسی ہیں، جن میں بار بار خون میں آکسیجن کی موجودگی کی پیمائش کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے

فی الحال یہ پیمائشیں پَلس آکسی میٹر سے لی جاتی ہیںش اگرچہ بعض اوقات یہ ٹیسٹ کے عمل کو پیچیدہ بنا سکتا ہے

لیکن اب اس عمل کو آسان بنانے کی امید میں سائنسدانوں نے ایک اسمارٹ فون ایپ بنائی ہے، جس میں فون کا کیمرا اور فلیش استعمال کرتے ہوئے خون میں موجود آکسیجن کی سطح کی پیمائش کی جا سکتی ہے

یونیورسٹی آف واشنگٹن اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے محققین نے دورانِ آزمائش دِکھایا کہ اسمارٹ فون خون میں موجود 70 فی صد تک آکسیجن کی سطح کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ یہ وہ کم مقدار ہے، جس کی نشان دہی کے قابل ایک پَلس آکسی میٹر کو ہونا چاہیئے

نئے بنائے گئے طریقہ کار میں صارف کو وڈیو بنانے سے قبل اپنی انگلی اسمارٹ فون کے کیمرا اور فلیش پر رکھنی ہوتی ہے۔ جس کے بعد ڈِیپ لرننگ ایلگورتھم فوٹیج کی مدد سے خون میں آکسیجن کی سطح کا پتہ لگاتا ہے

ایپلیکیشن کی آزمائش کے لیے محققین نے بیس سے چونتیس سال عمر کے درمیان چھ شرکاء کا انتخاب کیا

ہر فرد نے اپنی ہاتھ کی ایک انگلی میں آکسی میٹر پہنا اور پھر اسی ہاتھ کی دوسری انگلی اسمارٹ فون کے کیمرا اور فلیش پر رکھ دی

تحقیق کے سینئر مصنف ایڈورڈ وینگ کا کہنا تھا کہ کیمرا وڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔ ہر بار جب آپ کا دل دھڑکتا ہے، تازہ خون اس حصے سے گزرتا ہے، جو فلیش کی وجہ سے روشن ہوتا ہے

انہوں نے بتایا کہ کیمرا یہ ریکارڈ کرتا ہے کہ خون فلیش میں سے نکلنے والی روشنی کو پیمائش کیے گئے تینوں چینلز یعنی سرخ، ہرے اور نیلے میں کتنا جذب کرتا ہے۔ بعد ازاں حاصل ہونے والی انتہائی سطح کی پیشمائشوں کو ڈِیپ لرننگ ماڈل میں ڈالا جاتا ہے

پندرہ منٹ کے دورانیے میں ہر فرد نے آکسیجن اور نائیٹروجن کے مصنوعی ماحول میں سانس لیا تاکہ آہستہ آہستہ ان کی آکسیجن کی سطح کم ہوجائے

جس کے بعد اسمارٹ فوننے آکسیجن کی سطح کی درست نشان دہی کی۔

Tags:

Medical AppMobile AppOxygen
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان: ہر سال غلط ادویات دینے سے پانچ لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں

Next

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کیا کہا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme