Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

اسٹیل ملز کی حالت کی ذمہ دار انتظامیہ ہے، ملازمین سے پہلے انہیں نکالاجائے، سپریم کورٹ

By Akhtar Rasool
فروری 5, 2021 3 Min Read
0

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پاکستان اسٹیل ملز کی حالت زار کا ذمہ دار انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملازمین سے پہلے تمام افسران کو نکالا جائے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی ترقیوں سے متعلق کیس پر سماعت کی

دوران سماعت چیف جسٹس نے اسٹیل ملز کی حالت زار کا ذمہ دار انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر کوئی غلط کام نہیں ہوسکتا، کیا حکومت نے اسٹیل مل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی؟ اسٹیل ملز انتظامیہ اور افسران قومی خزانے پر بوجھ ہیں، مل بند پڑی ہے تو انتظامیہ کیوں رکھی ہوئی ہے؟ بند اسٹیل مل کو کسی ایم ڈی یا چیف ایگزیکٹو کی ضرورت نہیں۔ ملازمین سے پہلے تمام افسران کو اسٹیل مل سے نکالیں

پاکستان اسٹیل ملز کے وکیل شاہد باجوہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ تمام انتظامیہ تبدیل کی جا چکی ہے، اسٹیل ملز میں 1800 سے زائد افسران تھے جن میں سے اب 439 رہ گئے ہیں، اسٹیل ملز کا یومیہ خرچ 2 کروڑ روپے تھا جو اب ایک کروڑ رہ گیا ہے، اب تک 49 فیصد ملازمین نکال جا چکے  ہیں جب کہ مزید کے لئے عدالتی اجازت درکار ہے، لیبر کورٹ کی اجازت کے بفیر مزید ملازمین نہیں نکال سکتے

جس پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ تبدیل کرنے سے کیا مل فعال ہوجائے گی؟ مل ہی بند پڑی ہے تو 439 افسران کر کیا رہے ہیں؟ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا کی اسٹیل ملز منافع میں ہیں، اسٹیل ملز میں اب بھی ضرورت سے زیادہ عملہ موجود ہے۔ اسٹیل ملز ملازمین میں اسپتال اور اسکولوں کا عملہ بھی شامل ہے۔ اجازت براہ راست سپریم کورٹ دے گی لیکن پہلے افسران کو نکالیں

پاکستان اسٹیل ملز کے وکیل نے کہا کہ اسٹیل مل ملازمین نے سی ای او کے گھر کا گھیراؤ کیا ہوا ہے، ان کے گھر کے دروازے پر خواتین کو بٹھا دیا گیا ہے، ملازمین نے سی ای او کے گھر کے باہر ان کی قبر بھی کھودی ہوئی ہے، جس پر ملازمین کی یونین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ  قبر علاماتی طور پر کھودی گئی

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک کے ہر ادارے کا حال اسٹیل ملز جیسا ہے، ریلوے اور پی آئی اے سمیت ہر ادارے میں حالات ایسے ہی ہیں، افسران اپنی نوکری کر رہے ہیں، ملک کی کسی کو فکر نہیں، پی آئی ڈی سی کی تمام فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں، پی آئی ڈی سی ملازمین بھی دس سال بند فیکٹری سے تنخواہ لیتے رہے،  بند اداروں کے ملازمین کو تنخواہیں دے کر ہی ملک دیوالیہ ہوا

اسٹیل ملز کے وکیل نیئر رضوی نے کہا کہ اسٹیل ملز کے 302 مقدمات میں سندھ ہائی کورٹ نے سٹے آرڈر دیا ہوا ہے، چیف جسٹس نے اسٹیل ملز کے وکلاء سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ کس بات کی فیس لیتے ہیں، اسٹیل مل کو بتائیں کہ مقدمات سے کیسے نمٹنا ہے

اسٹیل ملز ملازمین کے وکیل نے کہا کہ ادارہ تباہ کرنے والوں کو سزا دیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسٹیل مل تباہ کرنے والوں میں ملازمین بھی شامل ہیں، جو بھی اسٹیل مل لے گا اسے کھوکھلا کر کے بند ہی کرے گا۔ اسٹیل مل کو ریسکیو کرنا عدالت کا کام نہیں،  کیا ملازمین اسٹیل مل کا قرض اتار سکتے ہیں؟

عدالتی حکم پر پیش ہونے والے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے فاضل بینچ کے روبرو کہا کہ اسٹیل ملز کی نجکاری اگست تک مکمل ہوجائے گی

جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیر نجکاری اور وزیر منصوبہ بندی کو 9 فروری کو طلب کر لیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 9 فروری کو وفاقی وزراء کو سن کر فیصلہ کیا جائے گا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پی ایس ایل میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

Next

بلدیاتی انتخابات کا شیڈول عدالت میں جمع، ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﯾﮧ ﻣﻠﮏ ﭼﻞ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﮞ، جسٹس فائز عیسٰی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme