Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

اسپتال عملے کی غفلت سے آئی سی یو میں داخل ایک مریض جاں بحق دیگر کی حالت غیر

By Akhtar Rasool
جولائی 23, 2021 2 Min Read
0

کراچی : کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پرائیویٹ اسپتال میں ڈاکٹر اور طبی عملے کی غفلت سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دیگر کئی مریضوں کی حالت غیر ہوگئی

اطلاعات کے مطابق اسپتال کا عملہ آکسیجن سپلائی کا والو کھولنا ہی بھول گیا. واقعے کے بعد ورثا اور اسپتال کے عملے میں ہاتھا پائی ہوئی، جس میں متوفیہ کا بیٹا زخمی ہوگیا جبکہ اسپتال کا عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں قائم نجی اسپتال میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غفلت کے باعث خاتون دم توڑ گئی، متوفیہ خاتون کے ورثا کا موقف ہے کہ ناصرہ زاہد کو سینے میں انفیکشن کے باعث چند روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، طبیعت بگڑنے پر انھیں آئی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسپتال کا عملہ آئی سی یو وارڈ میں آکسیجن سپلائی کرنے والا والو ہی کھولنا بھول گیا جس کے باعث ناصرہ زاہد دم توڑ گئیں جبکہ اس کے علاوہ آئی سی یو وارڈ میں داخل دیگر تین چھوٹے بچوں اور خواتین و بزرگ حضرات کی حالت بھی انتہائی غیر ہوگئی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مریضوں کے لواحقین کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی اور عملے سے جب باز پرس کی تو عملے نے ہی ان لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ، اسپتال کے عملے کے تشدد سے ناصرہ زاہد کا بیٹا وجاہت زخمی ہوگیا اور اس کے ہاتھ پر ٹانکے بھی آئے جس کے بعد اسپتال کا عملہ فرار ہوگیا

ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اسپتال کے دیگر کمروں کی تلاشی لی تو وہاں سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ، ناصرہ زاہد کے ورثا نے مزید بتایا کہ ناصرہ زاہد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کورنگی ڈیڑھ نمبر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، انھوں نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسپتال کے عملے کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور انھیں سخت سے سخت سزا دیں.

Tags:

KarachiPrivate HospitalSindhwomen Death
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نشے میں دھت ڈی ایس پی نے موبائل سے ٹکر مارکر ٹھیلے والے کو زخمی کردیا

Next

سندھ: کورونا وبا، تعلیمی اداروں اور امتحانات کے بارے میں اہم فیصلے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme