Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتاریختازہ ترینخبریں

اسپین, مسلمانوں کا ہزاروں‌ سال قدیم قبرستان دریافت

By Akhtar Rasool
نومبر 20, 2020 1 Min Read
0

اسپین کے حکام نے کھدائی کے دوران مسلمانوں کا ہزاروں سال قدیم قبرستان دریافت کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کا قدیمی قبرستان اسپین کے شمال مشرق میں واقع ٹوسٹے نامی قصبے میں زیر زمین سرنگ کی کھدائی کے دوران دریافت ہوا

مذکورہ قبرستان میں آٹھویں صدی عیسوی سے گیارہویں صدی عیسوی تک رہ جانے والے مسلمانوں کی قبریں ہیں جن کی تعداد چار ہزار کے قریب ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قبرستان میں بہت سی قبروں میں میتوں کی باقیات اچھی حالت میں پائی گئی ہیں اور ان قبروں کی دریافت سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ شمالی اسپین میں مسلمانوں کی تعداد کے حوالے سے مورخین غلط بیانی سے کام لیتے رہے ہیں

رپورٹ کے مطابق دریافت ہونے والے قبرستان سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کی تعداد کافی زیادہ تھی اور مقامی آبادی میں اسلام قبول کرنے کا تناسب بھی زیادہ تھا

اسپین کے اخبار ایل ایسپانول کے مطابق کھدائی کرنے والوں کو ایک قبر میں میت داہنی پہلو کی جانب رکھی ہوئی نظر آئی اور میت کے سر کا رُخ جنوب مشرق یعنی مکہ مکرمہ کی سمت تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے 44 قبروں کو اسلامی دورِ اندلس کا قرار دیا ہے اور توقع کی ہے کہ اس قبرستان میں مجموعی طور پر 4000 سے 5000 افراد مدفون ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک انوکھی ایجاد، گلی سڑی سبزیوں سے بنا مٹیریل، جو الٹرا وائلٹ شعاعیں جذب کر سکتا ہے

Next

سوشل میڈیا کے نئے رولز کا اطلاق کر دیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme