Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اطالوی ہوٹل ’تین لاکھ 90 ہزار ڈالر کا بِل‘ کے لیے معمر قذافی کے مقروض بیٹے کا منتظر

By Akhtar Rasool
اپریل 19, 2022 2 Min Read
0

لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے اطالوی ہوٹل کے تین لاکھ نوے ہزار ڈالر کے مقروض نکلے ہیں

تفصیلات کے مطابق عرب نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 2007ع میں السعدی قذافی نے اٹلی کا ایک ماہ کا سیاحتی دورہ کیا تھا، جس کے اختتام پر وہ اپنی لگژری کار کیڈیلک کو ایک مہنگے ہوٹل ایگزیلیر کی پارکنگ میں چھوڑ کر چلے گئے

سعدی قذافی اطالوی فٹبال کلب سمپڈوریا کے رکن تھے اور ایک پلے بوائے کی زندگی گزار رہے تھے

ٹیم سے نکالے جانے کے بعد سعدی قذافی اٹلی چھوڑ کر چلے گئے اور ہوٹل کی جانب سے بل کی ادائیگی کی درخواستوں کو نظرانداز کرتے رہے

ایگزیلیر ہوٹل کے ڈائریکٹر آلڈو ورڈن نے میل آن لائن کو بتایا کہ ”ہم گزشتہ پندرہ برس سے سعدی قذافی کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ بل ادا کریں۔ حالیہ چند برسوں کے دوران متعدد بار کوشش کی کہ یہ معاملہ حل ہو جائے لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی“

انہوں نے کہا ”روم میں لیبیا کے سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا ہے مگر وہ بھی مدد کرنے سے قاصر ہے“

ہوٹل کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ’سعدی قذافی نے ہوٹل کے سامنے کار کھڑی کی اور ہمارے پاس اس کی چابی تک نہیں۔ دراصل یہ گاڑی ہوٹل میں آنے والوں کے لیے دلچسپی کا سامان بھی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس کار کو روزانہ صبح صاف کیا جاتا ہے، کیونکہ ہوٹل کے دروازے پر بری حالت میں کھڑی کار مہمانوں پر اچھا تاثر نہیں چھوڑے گی۔ اس کار کی اطالوی لاگ بک بھی نہیں اس لیے یہاں اس کو چلایا بھی نہیں جا سکتا

ہوٹل کے ڈائریکٹر کے مطابق سعدی قذافی ایک کردار تھے، جن کو ملنے کے لیے لندن اور طرابلس سے خواتین آتی تھیں۔
’وہ دن رات اونچی آواز میں میوزک بجاتے اور ہوٹل کے ٹیرس پر بکرے کی ران سے بار بی کیو کرتے۔‘

خیال رہے کہ لیبیا میں اپنے والد معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے پر سعدی قذافی کچھ عرصہ جیل میں بھی رہے.

Tags:

Muammar GaddafiSaadi Gaddafi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کشمیری ریسرچ اسکالر گیارہ سال پرانے مضمون پر گرفتار

Next

اس الوداعی ظہرانے کی کہانی، جہاں ’دھمکی آمیز خط‘ کے تنازع نے جنم لیا اور شہر شہر جلسوں تک آن پہنچا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme