Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکا: شمالی کیرولینا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، نابالغ ملزم گرفتار

By Akhtar Rasool
اکتوبر 14, 2022 2 Min Read
0

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے دارالحکومت رالی میں آف ڈیوٹی پولیس افسر سمیت پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ پانچ افراد کی ہلاکتوں کے بعد شہر میں کیے گئے بڑے سرچ آپریشن کے نتیجے میں ایک نابالغ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس دوران شہر کے علاقوں کو کئی گھنٹوں تک بند رکھا گیا

پولیس ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک پولیس افسر کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جب کہ اور ایک شخص تشویشناک حالت میں تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے

واقعے کے فوری بعد متعدد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو تلاش کرنے کے لیے کیے گئے سرچ آپریشن میں حصہ لیا، اس دوران پورے پورے علاقے کرائم سین کا منظر پیش کرنے لگے جہاں ریسکیو اینڈ ریلیف فراہم کرنے والے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جب کہ شہریوں سے کہا گیا کہ وہ محفوظ مقامات پر پناہ لیں

فائرنگ شہر سے گزرنے والی نیوس ریور گرین وے پر یا اس کے قریب ہوئی، تقریباً تین گھنٹے بعد پولیس نے بتایا کہ اس نے مشتبہ شخص کو ایک گھر میں گھیرے میں لے لیا ہے

بعد ازاں اطلاع دی گئی کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، زیر حراست شخص کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ نابالغ سفید فام لڑکا ہے

میئر میری این بالڈون نے امریکا میں گن کا استعمال کرتے ہوئے تشدد کے تازہ ترین واقعے کی مذمت کی جب کہ شمالی کیرولینا کے گورنر رائے کوپر نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ہماری دہلیز تک پہنچ گئی

گورنر رائے کوپر نے رات گئے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رالی میں ہونے والا واقعہ ہر کمیونٹی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تشدد کا ناقابل فہم، خوفناک اور اشتعال انگیز عمل ہے جس کا ارتکاب کیا گیا ہے

میڈیا نے رپوٹ کیا کہ حملہ آور نے فائرنگ کے لیے لانگ گن کا استعمال کیا

پولیس نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی کہ فائرنگ کا سلسلہ کس طرح اور کیوں شروع ہوا اور نہ ہی یہ بتایا کہ کس طرح سے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا

صحافیوں کو دی گئی بریفنگ کے دوران دیگر افراد کی طرح میئر میری این بالڈون بھی دکھی، غمزدہ اور خفا نظر آئیں

انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید اقدامات کرنے چاہئیں، ہمیں امریکا میں اس بیوقوفانہ تشدد کو روکنا چاہیے، ہمیں گن کا استعمال کرکے کیے جانے والے تشدد کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Tags:

AmericaFiringNorth CarolinaUS
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خالی ڈھول (افسانہ)

Next

بڑی پیش رفت: حریف فلسطینی گروپوں حماس، الفتح و دیگر کے مابین مفاہمتی معاہدہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme