Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکا ”فائیو جی“ کی لانچنگ میں تاخیر کیوں چاہتا ہے؟

By Akhtar Rasool
جنوری 2, 2022 2 Min Read
0

واشنگٹن – امریکی حکام نے ٹیلی کام آپریٹرز اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون سے کہا ہے کہ وہ فائیو جی نیٹورکس کے پہلے سے ہی ملتوی ہونے والی باضابطہ لانچ کو دو ہفتوں تک مزید موخر کر دے کیونکہ فلائٹ سیفٹی کے اہم آلات میں مداخلت کے بارے میں صورت حال غیر یقینی ہے

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں کمپنیوں نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ درخواست کا جائزہ لے رہی ہیں

واضح رہے کہ ہائی اسپیڈ موبائل براڈ بینڈ ٹیکنالوجی کا امریکا میں افتتاح 5 دسمبر کو ہونا تھا، لیکن ایرو اسپیس کمپنیوں ایئربس اور بوئنگ کی جانب سے طیاروں کی اونچائی کی پیمائش کے لیے استعمال کیے جانے والے آلات میں ممکنہ مداخلت کے بارے میں خدشات کا اظہار کرنے کے بعد اسے پانچ جنوری تک موخر کر دیا گیا

اب یو ایس ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری پیٹ بٹگیگ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ اسٹیو ڈکسن نے جمعے کو ملک کے دو بڑے ٹیلی کام آپریٹرز اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون کو بھیجے گئے خط میں مزید تاخیر کا مطالبہ کیا ہے

خط میں کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پانچ جنوری کی طے شدہ تاریخ سے مزید دو ہفتوں کے لیے فائیو جی میں استعمال ہونے والی فریکوئنسی رینج کمرشل سی بینڈ سروس کے روکے جانے برقرار رکھے

حکام کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح فلائٹ سیفٹی کی حفاظت کرنا ہے، جبکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فائیو جی کی تعیناتی اور ہوا بازی کے آپریشنز ایک ساتھ رہ سکتے ہیں

یاد رہے کہ گذشتہ سال فروری میں فائیو جی نیٹ ورکس اور ہوائی جہاز کے آلات کے درمیان تنازع کی وجہ سے فرانسیسی حکام نے ہوائی جہازوں میں فائیو جی والے موبائل فونز کو بند کرنے کی سفارش کی تھی

فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ریڈیو الٹیمیٹر میں قریبی فریکوئنسی پر سگنل کی مداخلت لینڈنگ کے دوران سنگین غلطیوں کا سبب بن سکتی ہے.

Tags:

5G5G NetworkUSA 5G
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مالشی نہیں، مسالچی!

Next

بھارت: ٹیکسی ڈرائیور کا غریب دلہنوں کے لیے ’ڈریس بینک‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme