Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

امریکا میں چور اٹھاون فٹ طویل پورا پُل لے اڑے!

By Akhtar Rasool
دسمبر 18, 2021 2 Min Read
0

اوہایو – آپ نے قیمتی اشیا، نقدی، موبائل، زیورات، کار اور ٹرکوں کی چوری کے متعلق تو ضرور سن رکھا ہوگا، بلکہ اس طرح کی چوری کی خبروں کے ہم اس قدر عادی ہو چکے ہیں، کہ ایسی چوری کی خبر ہمیں کوئی خبر ہی نہیں لگتی

لیکن اب عجیب خبر یہ ہے کہ امریکی ریاست اوہایو میں چوروں نے پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا ایک طویل پل چرا لیا ہے، جس کی لمبائی اٹھاون فٹ ہے

یہ پل ایک دریائی ندی”کویا ہوگا“ کے آرپار موجود تھا، جو مڈل بیری رن پارک کا حصہ ہے

ندی کی بحالی کا کام جاری تھا  جس کے لیے وقتی طور پر پل کو ہٹایا گیا تھا، لیکن حیرت انگیز طور پر وہ وہاں سے غائب ہوگیا اور اب تک نہیں ملا۔ اس پل کی قیمت چالیس ہزار ڈالر کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے

ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ چور اس پل کو کھول کر ایک یا ایک سے زائد ٹرکوں میں رکھ کر لے گئے ہیں، لیکن پولیس پریشان ہے کہ وہ اس پل کا کیا کریں گے؟

اپنی ساخت کی بنا پر اسے اٹھانا اور ہلانا بہت آسان تھا۔ پل کا غالب حصہ پالیمر پر مشتمل تھا، جسے نٹ بولٹ سے جوڑا گیا تھا

پولیس کے مطابق اسے کھولنا تو آسان تھا، لیکن اسے دوبارہ بند کرنا بہت مشکل ہے

تفتیشی افسران کے مطابق پل کے مختلف حصے مختلف اوقات میں لے جائے گئے ہیں

ماہرین کے مطابق اگر کوئی اس پل کو ری سائیکل کرکے استعمال کرنا یا فروخت کرنا چاہتا ہے، تو یہ بھی کوئی اچھا طریقہ نہیں ہے، کیوں کہ ری سائیکل ہونے کے بعد اس کی قدر بہت ہی کم رہ جائے گی

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی چوروں کے بارے میں کچھ جانتا ہے تو وہ ضرور مدد کرے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی، مسلح ملزمان آٹھ سیکنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے لے کر فرار

Next

اونٹ چڑھے کو کتا کاٹے.. ویکسین کی تین ڈوز لگوانے والا اومیکرون کا شکار!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme