Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتاریختازہ ترینخبریں

امریکی آئین اور سابق صدر ٹامس جیفرسن کا قرآنی نسخہ

By Akhtar Rasool
فروری 11, 2022 2 Min Read
0

دبئی – یہ وہ نایاب قرآنی نسخہ ہے، جسے امریکی تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا

مورخین کا کہنا ہے کہ امریکا کی ’آزادی کے اعلامیے اور امریکی آئین کی تشکیل‘ میں اسی قرآنی نسخے سے استفادہ کیا گیا تھا

سابق امریکی صدر ٹامس جیفرسن کی ملکیت اور نایاب قرآنی نسخے کو دو روز قبل دوبارہ امریکا روانہ کر دیا گیا ہے

یہ دو جلدی قرآنی نسخہ دبئی ایکسپو میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔ دبئی ایکسپو میں اسے امریکی پویلین میں اُس جگہ رکھا گیا تھا، جہاں عرب دنیا کے پرانے نقشے بھی نمائش کے لیے موجود تھے اور وہاں کا درجہ حرارت خاص تھا

دبئی میں چھ ماہ تک جاری رہنے والی نمائش اکتیس مارچ کو اختتام پذیر ہوگی

منتظمین کو ابتدائی طور پر امید تھی کہ اس ایکسپو میں پچیس ملین تک افراد شریک ہوں گے، لیکن کورونا وائرس کے وبائی مرض اور دیگر چیلنجوں نے اس ایونٹ کو متاثر کیا ہے۔ اس کے باوجود تقریبا گیارہ ملین افراد اس ایونٹ میں شریک ہوئے

ایکسپو کے دوران اس قرآنی نسخے کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جاتی رہی، جب کہ اسے پہلی مرتبہ امریکا سے باہر لایا گیا تھا

سابق امریکی صدر جیفرسن نے اس نسخے کو 1765ع میں اس وقت خریدا تھا، جب وہ قانون کے طالب علم تھے

یہ قرآنی نسخہ لائبریری آف کانگریس سے وابستہ یاسمین خان کی نگرانی میں مخصوص ڈبوں کے ذریعے واپس بھیجا گیا ہے

یاسمین خان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ان اسپیشل باکسز کے ساتھ ہی امریکا روانہ ہو رہی ہیں، کیوں کہ یہ قرآنی نسخہ بہت ہی نازک اور نایاب ہے اور اس کی خاص دیکھ بھال کرنا پڑتی ہے

اس خاص قرآنی نسخے کی تاریخ بتاتے ہوئے یاسمین خان نے صحافیوں سے اپنی گفتگو میں کہا ”اسے امریکا کے تیسرے صدر نے حاصل کیا تھا کیونکہ یہ ایک قیمتی کتاب تھی اور اس میں قیمتی علم تھا۔ اُس وقت وہ اور ان کے ساتھی اس سے استفادہ کرنے جا رہے تھے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت امریکی عوام کے حقوق اور آزادی کی بات تھی۔‘‘

دو جلدوں پر مشتمل یہ قرآنی نسخہ 1734ع میں جارج سیل کے کیے ہوئے ترجمے کا دوسرا ایڈیشن ہے

لائبریری کی تاریخ کے مطابق قرآن کا یہ نسخہ سن 1764ع میں لندن میں شائع ہوا تھا اور بعدازاں اسے امریکا لایا گیا، جہاں ولیمزبرگ میں اسے سابق امریکی صدر ٹامس جیفرسن نے خریدا

مورخین کا خیال ہے کہ سابق صدر جیفرسن نے ”آزادی کے اعلامیے اور امریکی آئین‘‘ کی تشکیل کے دوران اسی قرآن سے استفادہ کیا تھا اور یہی دستاویزات امریکی جمہوریت کے اہم ترین ستون ہیں

صدر جیفرسن نے اُس وقت دنیا کے دیگر مذاہب کی کتابوں اور اہم سیاسی و معاشرتی دستاویزات کا بھی مطالعہ کیا تھا.

Tags:

Former President Thomas JeffersonQuranic versionUS Constitution
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”لاڑکانہ کا عمدہ مہک اور مٹھاس والا ’بے نظیر‘ امرود“ کاشتکار ملی بگ اور فروٹ فلائی کا تدارک کیسے کرتے ہیں؟

Next

سر باجوہ، نہیں، ابھی نہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme