Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکی ایئرپورٹس کے قریب فائیو جی، ”تباہی کو دعوت دینے کے مترادف“

By Akhtar Rasool
جنوری 18, 2022 2 Min Read
0

واشنگٹن – امریکا میں کئی مسافر اور کارگو طیاروں کی کمپنیوں کے سربراہان نے ایوی ایشن کے ممکنہ تباہ کن بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی کمپنیاں اے ٹی اینڈ ٹی اور ورائزن نئی فائیو جی 5G سروس کے اجرا کرنے کے لیے تیار ہیں

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان ایئرلائنز نے کہا ہے کہ نئی سی بینڈ فائیو جی سروس کا آغاز بدھ کو ہونا تھا، جس سے کئی بڑے طیاروں میں خرابی پیدا ہو سکتی تھی

”نتیجے میں ہزاروں امریکی سمندر پار پھنس جاتے اور یہ امریکی پروازوں کے لیے افراتفری کا سبب بن جاتا“

امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئرلائنز، یونائٹڈ ایئرلائنز، ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز اور دیگر ایئرلائنز کے سربراہان نے ایک خط میں لکھا ہے کہ ’جب تک ہمارے اہم اڈے پرواز کے لیے کلیئر نہیں ہوتے، سفر اور شپنگ زیادہ تر رکی رہے گی۔‘

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ مداخلت طیاروں کے نازک پرزوں پر اثرانداز ہوسکتی ہے اور جن مقامات پر حدِ نگاہ کم ہے، وہاں ہوائی جہاز کے اڑائے جانے کے عمل کو نقصان پہنچا سکتی ہے

خط میں لکھا گیا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ (فائیو جی کے اجرا کے دن) ایک ہزار ایک سو سے زائد پروازیں اور ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو منسوخی یا تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے

پیر کو ایئرلائنز بدھ کو امریکا پہنچنے والی بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا ارادہ کر رہی تھیں

طیارے بنانے والی کمپنی بوئنگ کا پیر کو کہنا تھا کہ منتخب ایئرپورٹس پر مجوزہ پابندیوں کے ساتھ، نقل و حمل کا شعبہ سروس میں خلل کی تیاری کر رہا ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ ہم تمام شعبوں اور حکومت کے ساتھ مل کر کوئی حل نکال سکیں گے، جو نقصان کو کم کر سکے

ایئرلائنز نے خظ میں لکھا ہے کہ فوری ایکشن کی ضرورت ہے اور اس خط پر یو پی ایس ایئرلائنز، الاسکا ایئرلائنز، اٹلس ایئر، جیٹ بلیو ایئرویز اور فیڈ ایس ایکسپریس نے بھی دستخط کیے ہیں

یہ خط وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز، ٹرانسپورٹ سیکرٹری پیٹ بوٹاجیج، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اسٹیو ڈکسن اور فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کی چیئرپرسن جیسیکا روسن وارسل کو بھیجا گیا ہے

امریکی ایئرلائنز، جنہوں نے یہ خط تیار کیا ہے، اے ٹی اینڈ ٹی اور ویرائزن نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے، جبکہ حکومتی ایجنسیوں نے اس پر کوئی فوری ردعمل نہیں دیا.

Tags:

5GAmerica
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عرب اسپرنگ: اپنے ڈوبتے اقتدار کے آخری لمحات میں سابق آمر کی فون کالز

Next

پاکستان کے 29 بڑے شہروں کا پانی پینے کے لیے غیرمحفوظ: رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme