Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

امریکی شخص 4 سال تک اپنے ساتھی کی لاش کے ساتھ رہ کر اس کے چیک کیش کرواتا رہا

By Akhtar Rasool
نومبر 16, 2022 3 Min Read
0

امریکی ویب سائٹ ’اے ٹی آئی‘ کے مطابق یہ واقعہ شمالی کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں پولیس نے 57 سالہ ڈیرن پرٹل کے خلاف جعلسازی اور شناخت چھپانے کے جرم میں مقدمہ درج کیا۔

ڈیرن پرٹل اور 64 سالہ کیلون اولسن ایک کمرے میں ساتھ رہتے تھے، جہاں ڈیرن پرٹل پچھلے 4 سال سے اپنے مردہ ساتھی کی لاش کو چھپا کراس کے اکاؤنٹ سے کیش وصول کرتا رہا

کیلون اولسن کے رشتہ داروں نے انٹرویو میں بتایا کہ ڈیرن پرٹل پر الزام ہے کہ اُس نے اپنے ساتھی کیلون اولسن سے خود جعلی چیک منگوائے تھے، انہوں نے کہا کہ ’2018 کے بعد سے ہمارا کیلون اولسن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔‘

کیلون اولسن کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے کئی بار کیلون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ڈیرن پرٹل نے کیلون کی غیر موجودگی کے بہانے تلاش کرنا شروع کردیے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’اے بی سی نیوز‘ کے مطابق پولیس نے رواں سال اگست میں لاپتا شخص کی تحقیقات شروع کی تھی، ڈیرن پرٹل نے پولیس کو بتایا کہ کیلون اولسن شہر سے باہر ہے، لیکن جب پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو بیڈروم کے فرش پر اولسن کی لاش ملی۔

پولیس کا خیال ہے کہ کیلون اولسن کی موت 2018 میں ہی ہوگئی تھی لیکن حکام موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

کیلون اولسن امریکا کی بحریہ سے ریٹائر ہوئے تھے اور اپنے ریٹائرمنٹ فنڈز براہ راست نیوی فیڈرل کریڈٹ یونین اکاؤنٹ سے وصول کر رہے تھے، جولائی 2018 میں ڈیرن پرٹل نے ان کے اکاؤنٹ سے فنڈر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے لیے اولسن کے نام سے جعلی چیک بنانا شروع کردیے تھے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیک رمسی کا کہنا تھا کہ کیلون اولسن کی لاش کی حالت کو دیکھتے ہوئے ماہر انتھروپولوجسٹ اور چیکو میں موجود محکمہ انصاف کے کرائم لیب سے مدد کی درخواست کی ہے۔

مجموعی طور پر ڈیرن پرٹل نے کیلون اولسن کے اکاؤنٹ سے 50 کے قریب چیک اپنے آپ کو بھیجے تھے۔

کیلیفورنیا کے برناپ ایونیو میں کیلون اولسن کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ ان تحقیقات سے حیران ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ عام طور پر پُرسکون ہے لیکن اولسن کے گھر میں کوئی اور بھی رہتا تھا اس بات کا علم انہیں بھی نہیں ہو

ایک خاتون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط میں صحافیوں کو بتایا کہ ’پولیس نے مجھ سے پوچھا کہ اگر وہ مجھے اولسن کی تصویر دکھائیں تو کیا میں انہیں پہچان سکوں گی، میں نے جواب دیا نہیں، کیونکہ میں نے کبھی انہیں دیکھا ہی نہیں تھا‘۔

ایک اور پڑوسی میتھو ڈونیلی نے کہا کہ انہوں نے ڈیرن پرٹل کو اپنے کتے کے ساتھ جاتے دیکھا تھا لیکن انہیں یاد نہیں کہ اولسن کو آخری بار کب دیکھا!

پولیس کا کہنا ہے کہ اولسن کی موت میں کسی بھی قسم کی غلطی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید تفصیلات معلوم ہوسکیں گی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ڈیرن پرٹل کو فی الحال 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم کے عوض ضمانت دی گئی ہے

Tags:

AmericaDeadFriend
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

Next

پاکستان میں بلڈ کینسر کے علاج کی اہم دوا مریضوں کو کیوں نہیں مل پا رہی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme