Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

امریکی پینل کی گجرات میں مودی کے اقدامات پر تنقید

By Akhtar Rasool
مارچ 14, 2023 2 Min Read
0

بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم ’انڈیا: دی مودی کوئسچن‘ کی حالیہ اسکریننگ کے بعد پینلسٹس نے امریکی میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ گجرات میں 2002ع کے قتل عام کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جوابدہ ٹھہرائیں

دستاویزی فلم رواں ہفتے نیشنل پریس کلب (این پی سی) واشنگٹن میں دکھائی گئی، سامعین میں مختلف امریکی میڈیا کے نمائندے شامل تھے

نیشنل پریس کلب کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ دستاویزی فلم بھارتی ریاست گجرات میں 2002ع کے فسادات اور مسلمانوں کے قتل عام اور بعد کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے

پینل میں ایسے لوگ شامل تھے، جن کا واقعات کے حوالے سے پہلا تعلق تھا اور انہوں نے امریکا میں نیوز میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اُس وقت گجرات کی حکومت کے سربراہ نریندر مودی کے کلیدی کردار کو بے نقاب کریں

پینل میں قتلِ عام کے ایک عینی شاہد اور خاندانی رکن کے ساتھ ایک پولیس اہلکار کی بیٹی بھی شامل تھی، اور اسے این پی سی کی پریس فریڈم ٹیم کی چیئرپرسن ریچل اوسوالڈ نے ماڈریٹ کیا تھا

این پی سی کے مطابق فلم میں بی بی سی کی رپورٹس اور اُس وقت کے برطانوی سیکرٹری خارجہ جیک اسٹرا کے انٹرویوز دکھائے گئے ہیں، جس میں دفتر خارجہ کی ایک اندرونی رپورٹ کو بیان کیا گیا ہے، جس میں کم از کم دو ہزار مسلمانوں کے قتل کے بارے میں بتایا گیا ہے

گجرات پولیس کے ایک سینئر اہلکار سنجیو بھٹ نے فسادات کے بعد اجلاسوں میں شرکت کی تھی، 2011ع میں بھارتی سپریم کورٹ کی تحقیقات کی گواہی میں انٹرویو لینے والوں کو وہ بتاتے ہیں کہ نریندر مودی نے پولیس کو فسادات کے کم ہونے تک تین دن تک کچھ نہ کرنے کا حکم دیا تھا

این پی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنجیو بھٹ پر بعد میں 2018ع میں ایک پرانے الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے

سنجیو بھٹ کی صاحبزادی آکاشی بھٹ نے شرکا کو بتایا کہ میڈیا اور عدلیہ سمیت بھارت کے بہت سے ادارے حکومت کی طرف سے اپنے گھناؤنے کاموں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں

جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکی نیوز میڈیا کو کیا اقدامات اٹھانے چاہئیں، تو آکاشی بھٹ نے کہا ”آپ کے پاس اس حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کی طاقت ہے، اور خاموشی نریندر مودی کے کیے پر پردہ ڈالنے کی ایک شکل ہے۔“

فسادات کے چشم دید گواہ عمران داؤد دستاویزی فلم پر بحث کرنے والے پینل کے ارکان میں سے ایک تھے، انہوں نے بتایا کہ فسادیوں نے مسلمانوں پر ٹارگٹڈ حملے کیے، انہوں وہی ہتھکنڈے استعمال کیے جو نازی نے جرمنی میں کیے تھے

Tags:

aap vs bjp in gujaratarvind kejriwal free electricity gujaratattack on bihari workers in tamil nadubbc documentary on gujarat riotsbbc on gujarat riotbbc on gujarat riotsbulldozer action in prayagrajbulldozer action in upgujaratgujarat chief ministergujarat electionsgujarat free electricitygujarat riotsindia in united nationsmodi and antony in gujarat stadimmodi in gujaratmodi in gujrat riotsrahul gandhi address media in london
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا الیکٹرک بسیں کراچی میں فضائی آلودگی کم کر سکتی ہیں؟

Next

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں لاکھوں پاؤنڈ کی پراپرٹی کا کیس ہار گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme