Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

امیتابھ بچن، بومن ایرانی اور انوپم کھیر ماؤنٹ ایورسٹ سر کریں گے!

By Akhtar Rasool
اکتوبر 20, 2022 3 Min Read
0

بالی وُڈ شہنشاہ امیتابھ بچن، بومن ایرانی اور انوپم کھیر ایک ساتھ بالی وڈ کی نئی فلم ’اونچائی‘ میں نظر آنے والے ہیں

گزشتہ روز یوٹیوب پر فلم ’اونچائی‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا، جس میں تینوں اداکار اپنی اداکاری کا جوہر دکھا رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ ایکٹر ڈینی ڈینزونگپا اور پری نیتی چوپڑا بھی کیمیو کرتے نظر آئیں گے

فلم ’اونچائی‘ کی کہانی چار عمر رسیدہ دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی زندگی بھرپور انداز سے جینا چاہتے ہیں

ان میں سے ایک کے انتقال کے بعد بقیہ تین دوست اس کی ادھوری خواہش پوری کرنے اور آخری رسومات ادا کرنے کے لیے ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے کی مہم جوئی کرتے ہیں

فلم کے ٹریلر کے بارے میں امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ’اسے ہم پیار اور محبت سے لا رہے ہیں، یہ خاص ہے، یہ اونچائی ہے۔‘

تفریح پر مبنی ایک منفرد اور دلچسپ موضوع کا احاطہ کرتی اس فلم کے ہدایت کار سورج آر برجاتیا ہیں

فلم اونچائی کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اداکارہ ساریکا 47 سال بعد اس کے ذریعے واپسی کرنے جارہی ہیں۔ پوسٹر میں فیمیل لیڈ اسٹار کے طور اداکارہ ساریکا نظر آرہی ہے

امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی بھی پوسٹر میں نظر آرہے ہیں۔ فلم اونچائی کے ہر کردار کا پوسٹر کو فنکاروں کے خاص دوستوں کی طرف سے لانچ کیا جارہا ہے، جو راجشری کی طرف سے اس فلم کی قبولیت کے لیے ایک بڑا منصوبہ لگ رہا ہے

اداکارہ ساریکا کا پوسٹر اداکارہ کرن کھیر نے پیش کیا ہے۔ کرن کھیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ساریکا کے کردار والے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے انہیں خوب مبارکباد دی ہے

فلم اونچائی ساریکا کی راجشری کے ساتھ دوسری فلم ہے۔ انہوں نے سال 1975 میں ہٹ فلم گیت گاتا چل، میں پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کیا تھا۔ یوں کہے کہ 47 سال بعد فلم اونچائی سے ان کی واپسی ہو رہی ہے

انڈسٹری میں اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ اونچائی میں ساریکا کا کردار زبردست ہے اور یہ ان کے لیے ایک بہت ہی مضبوط واپسی ہو سکتی ہے

پوسٹر میں ہم انہیں برفیلی پہاڑوں کے درمیان دیکھتے ہیں، جہاں انہوں نے سر کو دوپٹہ سے ڈھکا ہوا ہے اور ان کی خوبصورت، بھوری آنکھیں روحانی دنیا کی تلاش میں ہیں

راجشری نے اپنے 75 سال پورے کر لیے ہیں اور اونچائی پروڈکشن ہاؤس کی ساٹھویں فلم ہے۔ اور برجاتیہ کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن ، انوپم کھیر ، بومن ایرانی ، ساریکا ، نینا گپتا اور پرینیتی چوپڑا لیڈ رول میں ہیں

ڈینی ڈینزونگپا اور نفیسہ علی بھی اس میں نظر آئیں گی

کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم 11 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن کی فلم ’گُڈ بائے‘ ریلیز ہوئی تھی، جو کہ باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی، تاہم اس فلم کے لئے امیتابھ بچن نے اُمید ظاہر کی ہے کہ لوگوں کو پسند آئے گی اور اچھا بزنس کرے گی

فلم کے بارے میں یوٹیوب پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔
وِمل یادو لکھتے ہیں کہ ’یہ ہے اصلی بالی وُڈ، جو ہم بڑی اسکرین پر دیکھنے کی آرزو رکھتے ہیں۔‘

دیوانش نے لکھا ’کیا زبردست اسٹار کاسٹ ہے، یہ ایک شاہکار ہوگی، بڑی عمر کے افراد اس فلم کو بہت پسند کریں گے، میں یہ فلم اپنے دادا دادی کو دکھاؤں گا۔‘

جگجیت راج لکھتے ہیں ’میں پورے ٹریلر میں مسکرا رہا تھا، بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، کیا فلم ہے، میں یہ ضرور دیکھوں گا۔‘

Tags:

Amitabh BachchanAnupam KherBollywoodBoman IraniMount Everest
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹمبر مافیا کے سہولت کار گدھے تھانے میں بند، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Next

شام: کیڑوں سے دیسی کھاد کی تیاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme