Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

انسداد دہشت گردی عدالت: منظور پشتین 4 ساتھیوں سمیت اشتہاری قرار

By Akhtar Rasool
مارچ 11, 2022 2 Min Read
0

کراچی: منظور پشتین سمیت محمد اختر، اکرام اللہ، احسن اللہ، نور اللہ ترین، محمد شیر خان، وحید خان اور ایم ادریس پر 13 مئی 2018 کو کراچی میں ان کی مرکزی ریلی سے قبل عوامی جلسوں میں سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

پی ٹی ایم کے ایک اور رہنما اور موجودہ ایم این اے علی وزیر کے خلاف کراچی میں ایک جیسے 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں، شہر میں ان کے خلاف درج بغاوت کے 2 مقدمات میں گرفتاری کے بعد سے وہ 31 دسمبر 2020 سے کراچی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

پی ٹی ایم کے ایک اور رہنما اور موجودہ ایم این اے علی وزیر کے خلاف کراچی میں ایک جیسے 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں، شہر میں ان کے خلاف درج بغاوت کے 2 مقدمات میں گرفتاری کے بعد سے وہ 31 دسمبر 2020 سے کراچی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

بدھ کو اے ٹی سی-II کے جج نے 2 مقدمات کی سماعت کی جس میں محمد اختر، اکرام اللہ اور احسان اللہ عدالت میں پیش ہوئے جو کہ ضمانت پر ہیں۔

سماعت کی آخری تاریخ پر تفتیشی افسر نے عدالت کی جانب سے پی ٹی ایم سربراہ اور دیگر کی گرفتاری کے لیے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے تعمیل کی رپورٹ دائر کی۔

تفتیشی افسر (آئی او) نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی ایم کے سربراہ اور دیگر رہنما کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ اس وقت سندھ اسمبلی کی عمارت کے باہر کئی دنوں سے دھرنا دے رہے ہیں۔

جج نے آئی او کی سخت سرزنش کی کہ وہ شہر میں موجود ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ دہرائے۔

عدالت نے منظور پشتین اور 4 دیگر مفرور رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور نادرا کو ان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پانچوں افراد کی گرفتاری کے لیے دائمی وارنٹ بھی جاری کیے۔

پی ٹی ایم کے سربراہ کے خلاف گلشن معمار پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 124-اے (اشتعال انگیز تقریر)، سیکشن 148 (مہلک ہتھیاروں کے ساتھ ہنگامہ آرائی)، سیکشن 149 (خلاف قانون مجمع کا ہر رکن اس جرم کا مرتکب ہے جو مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کیا جائے)، سیکشن 153-اے (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، سیکشن 500 (ہتک عزت) اور سیکشن 505 (عوامی فساد کو ہوا دینے والے بیانات) اور سیکشن 7 (دہشت گردی کی کارروائیوں کی سزا) کے تحت 2 ایک جیسے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Tags:

Manzoor PashteenPakistanPTM
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہائی وے ۸۰

Next

امریکی قانون ساز کا پاکستان پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme