Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

انٹرمیڈیٹ سائنس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

By Akhtar Rasool
ستمبر 28, 2020 2 Min Read
0

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو گیا، پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 25321 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 25297 امیدوار کامیاب قرار پائے جب کہ کام یابی کا تناسب 99.91 فی صد رہا۔

میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف ایک امیدوار رجسٹرڈ ہوا جس نے سی گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ کووِڈ-19 کی وجہ سے امسال امتحانات منعقد نہیں ہوئے، بلکہ طلبہ کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبہ کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیے گئے، بارہویں جماعت کے پرچوں میں 3 فی صد اضافی نمبرز دیے گئے

ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے امتحانات میں 1631 امیدواروں نے اے ون گریڈ جب کہ 3534 نے اے گریڈ حاصل کیا

جب کہ 4309 میدواروں نے بی گریڈ، 4165 امیدواروں نے سی گریڈ، 7624 امیدواروں نے ڈی گریڈ، 3965 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا، جب کہ 69 امیدوار صرف پاس قرار پائے۔

یاد رہے کہ اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلبہ کو پوزیشنز نہیں دی گئی ہیں، نتائج کے اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ پر یہ نتائج اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے مجموعی نمبرز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جا سکتا ہے

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جام کمال! ان ماؤں کو دیکھو…

Next

بیٹی لوڈو کے کھیل میں ہارنے پر والد کے خلاف عدالت پہنچ گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme