Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

انٹرنیٹ ایکسپلورر کو آئندہ برس ’رٹائر‘ کردیا جائے گا، مائیکروسافٹ

By Akhtar Rasool
مئی 23, 2021 2 Min Read
0

سلیکان ویلی: مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مشہور براؤز ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو 15 جون 2022 تک رٹائر کردے گا جبکہ ونڈوز 10 کا بلٹ اِن ویب براؤزر ’اَیج‘ (Edge) اس کی جگہ لے گا

مائیکروسافٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر ’مائیکروسافٹ اَیج‘ کے پروگرام مینیجر شون لنڈرسے نے اپنے تازہ بلاگ میں بتایا ہے کہ عوام کےلیے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی سپورٹ 15 جون 2022 تک ختم کردی جائے گی

اگرچہ اس کے بعد بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر قابلِ استعمال رہے گا لیکن عام صارفین کےلیے اس میں اپ ڈیٹس کا سلسلہ روک دیا جائے گا۔ البتہ اس کا اثر ’ونڈوز 10 ایل ٹی ایس سی‘ اور ’ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ پروڈکٹس‘ پر نہیں پڑے گا

اس بلاگ میں ’اَیج‘ براؤزر کی خوبیاں بتاتے ہوئے علاوہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی خامیوں اور مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ سال جون سے پہلے پہلے مائیکروسافٹ ’اَیج‘ استعمال کرنا شروع کردیں

اس مقصد کے لیے صارفین کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر اپنے تمام بُک مارکس وغیرہ کو ’اَیج‘ پر منتقل کرلیں اور اگر چاہیں تو ’اَیج‘ کو ’آئی ای 11 کمپیٹی بلیٹی موڈ‘ میں بھی استعمال کرلیں تاکہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 کی تمام سہولیات انہیں ’اَیج‘ پر بھی اسی طرح دستیاب ہوجائیں

واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کئی تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں جن کی بڑی تعداد کا تعلق آن لائن سیکیورٹی سے ہے

مائیکروسافٹ کے آفیشل بلاگ کے مطابق ’اَیج‘ میں یہ تمام مسائل حل کردیئے گئے ہیں

یاد رہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا پہلا ورژن 1995 میں ’ونڈوز 95‘ کے ساتھ جاری کیا گیا تھا. بعد ازاں اس کے نئے ورژن پیش کیے جاتے رہے اور یہ مقبول سے مقبول تر ہوتا گیا، یہاں تک کہ 2004ع میں دنیا کے 95 فیصد سے زیادہ کمپیوٹروں پر انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال ہورہا تھا

اس کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کی مقبولیت کم ہوتی گئی اور آج براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں اس کا حصہ صرف 4 فیصد کے لگ بھگ رہ گیا ہے

اس وقت ’گوگل کروم‘ براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں 64 فیصد حصے کے ساتھ دنیا کا مقبول اور سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ویب براؤزر ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فریدہ مہر، لاڑکانہ کی ریشم گلی کی پہلی خاتون دکاندار

Next

واٹس ایپ کا خودکار سیکیورٹی فیچر  

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme