Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے جنوری2021 میں دورہء پاکستان کا امکان

By Akhtar Rasool
اکتوبر 18, 2020 2 Min Read
0

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جنوری2021 میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔ ایک برطانوی اخبار نے انگلش کرکٹ ٹیم کے جنوری2021ع میں پاکستان کے دورہ کا انکشاف کیا ہے

اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں بورڈز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے،انگلش ٹیم کا یہ پندرہ سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا

یاد رہے کہ کورونا کے باوجود پاکستانی ٹیم رواں برس انگلینڈ گئی تھی اور انگلش بورڈ جوابی دورے سے یہ احسان چکانا چاہتا ہے

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس کے اوائل میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے

انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی سے مذاکرات کے بعد ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں کھیلنے کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے

ای سی بی کا کہنا ہے کہ ہم اس حقیقت کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آرہی ہے اور ہم اسے مزید آگے بڑھانے کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں، کریں گے

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کی دورے کی دعوت قبول کرنے کی صورت میں 2005ع کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس بائیو سیکیور ماحول، ٹیم کی سیکیورٹی اور پہلے سے مصروف شیڈول کو پس منظر میں رکھتے ہوئے ہی دورۂ پاکستان کی فزیبلٹی اور امکان پر غور کیا جائے گا

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کو دی جانے والی دعوت سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پی سی بی کا دعوت نامہ قبول کرنے اور پاکستان کا دورہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

لاہور میں 2009ع میں سری لنکا کی ٹیم کی بس پر دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔ تاہم 2015ع میں جب زمبابوے نے پاکستان آکر محدود اوورز کے میچز کھیلے تو ایک مرتبہ پھر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے دروازے کھلنا شروع ہوئے

اب تک زمبابوے کے علاوہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں تاہم انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ جیسی بڑی ٹیمیں اب تک نہیں آئیں

دوسری جانب ﭼﯿﺌﺮﻣﯿﻦ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﺮﮐﭧ ﺑﻮﺭﮈ ‏( ﭘﯽ ﺳﯽ ﺑﯽ ‏) ﺍﺣﺴﺎﻥ ﻣﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﮕﻠﯿﻨﮉ ﮐﺮﮐﭧ ﭨﯿﻢ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﮦ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭨﯿﻤﻮﮞ ﮐﺎﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﺑﮍﮬﮯ ﮔﺎ۔
نجی چینل ﺳﮯ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺣﺴﺎﻥ ﻣﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﮕﻠﯿﻨﮉ ﮐﮯ ﮐﺌﯽ ﮐﮭﻼﮌﯼ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳُﭙﺮ ﻟﯿﮓ ‏(ﭘﯽ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﻞ) ﮐﮭﯿﻞ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﻧﮕﻠﯿﻨﮉ ﭨﯿﻢ ﮐﮯ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﺁﺳﭩﺮﯾﻠﯿﺎ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﮦ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺭﺍﮦ ﮨﻤﻮﺍﺭ ﮨﻮﮔﯽ.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﮔﻮﮔﻞ ﺳﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﻧﯿﺎ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺫﮨﺎﻧﺖ ﭨﻮﻝ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ

Next

ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ ﺳﺎﻟﮕﺮﮦ ﭘﺮ فٹبال اسٹار ﻣﺤﻤﺪ ﺻﻼﺡ ﮐﺎ ﺍﻧﻮﮐﮭﺎ ﺍﻧﺪﺍز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme