Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Pakistan-labor-Protest-economic-crisis-in-Pakistan
کالماہم ترینتازہ ترین

’اُووو اُووو‘ والا احتجاج ہمارے کس کام کا؟

By Akhtar Rasool
جنوری 3, 2025 3 Min Read
0

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا ایک ویڈیو کلپ اِن دنوں وائرل ہے، جس میں وہ ایک تقریب میں حاضرین کو بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جاپان میں کام کے دوران ’اُووو اُووو‘ کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا جا رہا تھا۔

وزیراعظم ویڈیو میں کہتے ہیں کہ وہ جاپان کے دورے کے دوران ایک فیکٹری کا دورہ کر رہے تھے کہ وہاں کام کرنے والوں کی طرف سے ’اُووو اُووو‘ کی آواز آئی۔

جس کے کچھ دیر بعد دوسری اور پھر تیسری مرتبہ بھی جب یہ آواز انہیں سنائی دی تو انہوں نے حیران ہو کر اپنے میزبان سے اس کی وجہ دریافت کی، جس پر انہیں بتایا گیا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے ’اُووو اُووو‘ کی صدا بلند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’اُووو اُووو‘ کر کے احتجاج بھی جاری رہا اور کام بھی۔

لیکن انہوں نے اپنے ملک کا دکھڑا سناتے ہوئے کہا کہ جب یہاں احتجاج ہوتا ہے تو معمولاتِ زندگی مفلوج ہو جاتے ہیں اور ان کے بقول ’احتجاج کی کال پر لشکر کشی‘ کر دی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے اپنا دکھ تو سنا دیا لیکن انہیں اس بات کا بھی ادراک ہونا چاہیے کہ دنیا، خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک کی مثالوں سے ہمارے زمینی حقائق بدلنے کی مثالیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

یہاں جب تک کنٹینر نہ لگیں، سڑکیں بند نہ ہوں اور کچھ جھڑپیں نہ ہوں تو احتجاج لگتا ہی نہیں اور کوئی ایسے احتجاج پر توجہ بھی نہیں دیتا۔ پاکستان میں حالیہ کچھ احتجاج پُرتشدد رہے، جس کا بلاشبہ نقصان اس ملک کی ساکھ کو بھی ہوا۔

سیاسی جماعتیں ہوں یا دیگر تنظیمیں و گروپ ایسے پُرزور احتجاج کر چکے ہیں کہ شاید محض ’اُووو اُووو‘ کر کے احتجاج ریکارڈ کروانے پر وہ فی الحال تو اتفاق نہ کر سکیں۔

نہ تو ہم ایسے ’بے اثر‘ احتجاج کے عادی ہیں اور اگر ایسا احتجاج کیا بھی گیا تو شاید کوئی سنے بھی نہ، اس لیے اس وقت تو بس ’اُووو اُووو‘ ایک لطیفہ سا بن گیا، جسے سننے اور دیکھنے والوں نے تو انجوائے کیا ہی ہوگا لیکن سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر خوب دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

ہاں اگر ایسا ضروری ہو سکتا ہے کہ احتجاج روایتی انداز میں ہوتے بھی رہیں اور ان میں ایک ’اُووو اُووو‘ کا ایک نیا اضافہ ہو جائے۔

جاپان نے تو شاید ایسے احتجاج کے سبب اپنی ترقی کا پہیہ نہیں رکنے دیا ہوگا لیکن یہاں تو پہیہ روکنے ہی کے لیے پہیہ جام ہڑتالیں کی جاتی ہیں، جتنا زیادہ پہیہ جام ہو اتنی ہی ہڑتال کامیاب ہوگی۔

اس بات کے امکانات ضرور موجود ہیں کہ اب جب احتجاج ہو اور پہیہ جام ہو تو ’اُووو اُووو‘ کی صدا بھی بلند ہو جائے۔

ہم تو شاید اس وقت ایسی کیفیت میں نہیں کہ جاپان سے کچھ سیکھیں اور خیر ہو تو جاپان میں ایسی نوبت ہی نہ آئے کہ وہ ہم سے احتجاج کرنا سیکھیں۔

بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
(نوٹ: کسی بھی بلاگ، کالم یا تبصرے میں پیش کی گئی رائے مصنف/ مصنفہ/ تبصرہ نگار کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے سنگت میگ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔)

Tags:

Employee GrievancesEmployee ProtestsEmployee RightsEmployee WelfareEmployment DisputesEmployment RightsFactory Workers ProtestsFair EmploymentIndustrial ActionIndustrial DisputesIndustrial Workers RightsJob Securitylabor activismLabor Day ProtestsLabor DemonstrationsLabor Disputes PakistanLabor EqualityLabor Exploitation PakistanLabor Issueslabor lawsLabor Movements HistoryLabor Movements PakistanLabor Protest PakistanLabor Protests TodayLabor Protests UpdatesLabor ReformsLabor Reforms Pakistanlabor rightsLabor Strike NewsLabor StrugglesLabor Union DemandsLabor Union NewsLabor Union StrikeLabor UnrestMinimum Wage IssuesMinimum Wage PakistanMinimum Wage ProtestPakistan Labor PolicyProtests in PakistanSocial Justice PakistanSocial Movements PakistanTrade UnionsUnionized LaborWage Gap PakistanWage Increase ProtestsWage ProtestsWorker AdvocacyWorker Empowermentworker exploitationWorker GrievancesWorker Rights MovementWorkers Advocacy GroupsWorkers DemandsWorkers MovementWorkers ProtectionWorkers SolidarityWorkers StrikeWorkers Strike NewsWorkers UnityWorkers Welfare
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
the-secrete-to-double-the-speed-of-learning
Previous

نیورو سائنسدانوں کی دریافت: سیکھنے کی رفتار دوگنا کرنے کا راز

A-man-credibility-Upendranath-Ashk
Next

مرد کا اعتبار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme