Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آئی پیڈ اور آئی فون کے بعد ایپل ’’آئی کار‘‘ کا منصوبہ

By Akhtar Rasool
نومبر 17, 2021 2 Min Read
0

لندن : قوی امکان ہے کہ آئی پیڈ اور آئی فون کے حوالے سے شہرت رکھنے والی ایپل کارپوریشن اسی طرز پر اب بجلی سے چلنے والی ’آئی کار‘ بھی پیش کرنے جا رہی ہے

اس منصوبے پر یوں تو پچھلے سات سال سے کام ہورہا ہے، لیکن اس بارے میں زیادہ تفصیلات منظر عام پر نہیں آ سکی ہیں، کیونکہ کمپنی یہ سارا کام انتہائی رازداری سے کر رہی ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ کار 2025ع تک فروخت کے لیے مارکیٹ پیش کردی جائے گی

برطانوی کار لیزنگ کمپنی ’’واناراما‘‘ نے اپنے ایک تازہ بلاگ میں ’’ایپل آئی کار‘‘ کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن بھی جاری کیا ہے

واناراما نے اپنے بلاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈیزائن بالکل درست اور حقائق پر مبنی ہے، کیونکہ یہ اُن پیٹنٹس کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، جو ایپل کارپوریشن نے پچھلے چند سال کے دوران امریکی پیٹنٹ آفس سے حاصل کی ہیں

البتہ پیٹنٹ نمبر US10309132B1 اور US10384519B1 کو سب سے اہم قرار دیا گیا ہے، جن میں سے پہلی کا تعلق کار کی بیرونی ساخت سے، جبکہ دوسری پیٹنٹ اس کار کے اندرونی حصوں یعنی ڈیش بورڈ، ونڈ اسکرین اور سیٹوں وغیرہ کے بارے میں ہے

اگرچہ امریکن پیٹنٹ آفس کی ویب سائٹ سے ان دونوں میں سے کسی ایک پیٹنٹ کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی، لیکن اس کے باوجود ٹیکنالوجی سے وابستہ عالمی حلقے پھر بھی اس رپورٹ کو معتبر قرار دے رہے ہیں

واناراما کے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ اس کار میں ایک خودکار الکحل میٹر بھی نصب ہوگا، جو ڈرائیور کے بیٹھتے ہی اس کے نشے میں ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلائے گا

’ایپل آئی کار‘ کی تھری ڈی تصاویر دیکھ کر ایسا لگتا ہے، جیسے آئی فون کی شکل میں معمولی تبدیلی کرکے اس کے نیچے پہیے لگا دیئے گئے ہوں

دروازوں کے ہینڈل، آئی فون کے بٹنوں جیسے رکھے گئے ہیں جبکہ کار کی سفید رنگت بالکل ویسی ہے، جیسی 2010ع میں آئی فون 4 کی تھی

جاری کی گئی تھری ڈی تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ’ایپل آئی کار‘ کی ونڈ اسکرین ایک بڑی اسمارٹ فون اسکرین کی طرح ہوگی، جب کہ اس متعلق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس پر سامنے کا منظر اور سفر سے متعلق دوسری معلومات بھی ایک ساتھ دیکھی جاسکیں گی

دیگر تفصیلات کے مطابق کار کی سیٹیں لچک دار لیکن مضبوط ہوں گی، جنہیں گھمایا بھی جاسکے گا، جبکہ ڈیش بورڈ بھی مکمل طور پر ’’کسٹمائزیبل‘‘ ہوگا، یعنی ڈرائیور اپنی سہولت کے حساب سے ڈیش بورڈ کو تبدیل کرسکے گا

ایپل آئی کار اصل میں کیسی ہوگی؟ اس کا حتمی جواب تو ایپل کارپوریشن ہی کے پاس ہے جو اب تک اس بارے میں مکمل طور پر خاموش ہے۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اس طرح کی لِیکس سے تجسس ابھار کر اپنی آئی کار کی تشہیر کرنا مقصود ہو، بصورت دیگر واناراما کے دعوے اور تھری ڈی ڈیزائن ایک اندازے سے زیادہ کچھ نہیں.

Tags:

AppleApple Electric CarsElectric CarICar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹک ٹاک نے ڈزنی کرداروں کی آوازیں متعارف کرادیں

Next

ناظم جوکھیو قتل کیس: تنویر عالم اوڈھو، غلام علی جمانی، سراج لاشاری پر مشتمل نئی تفتیشی ٹیم

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme