Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

آن لائن کلاسیں بچوں کی ذہنی صحت کے لیے خطرہ ہیں، تحقیق

By Akhtar Rasool
مارچ 29, 2021 2 Min Read
0

امریکی ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی وبا کے دوران آن لائن کلاسیں لینے سے والدین اور بچوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات پڑے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹر برائے ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن نے عالمی وبا کے دوران آن لائن کلاسوں سے بچوں اور والدین کے ذہنی صحت پر اثرات مرتب ہونے کا مطالعہ کیا

محققین نے دعویٰ کیا کہ اس تحقیق کے دوران حاصل ہونے والے نتائج سے بچوں اور والدین کی جذباتی، جسمانی اور ذہنی صحت میں 17 میں سے 11 خطرات کی نشاندہی ہوئی۔ بچوں کی جسمانی حرکات اور کھیل کود کے اوقات کار کم ہونے سے بچے سست اور بیمار ہوگئے

جب کہ بچوں میں چڑچڑاپن، ضد اور غصے کی علامات میں بھی اضافہ ہوا، ان کی قوت مدافعت اور قوت برداشت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ ایسے بچے زیادہ تر سوتے رہے یا انٹر نیٹ استعمال کرتے رہے جس سے پٹھے اکڑ گئے اور جسم میں درد جیسی شکایات کا سامنا رہا

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسی طرح 25 فیصد والدین میں بھی بچوں جیسی علامتیں دیکھی گئیں، بچوں کے ہر وقت گھر میں رہنے سے کام کے بوجھ میں اضافہ ہوا اور گھر کا نظم بھی بے تربیت ہوا جس کی وجہ سے خاتون خانہ جسمانی تکلیف اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں

اس کے مقابلے میں جو بچے اسکول جاتے رہے وہ بچے تندرست و چست رہے اور ان کے والدین بھی ہشاش بشاش رہے۔ تاہم اسکول جانے کے دوران ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا

واضح رہے کہ یہ تحقیق ایک ہزار 290 والدین اور ان کے 5 سے 12 سال کے بچوں کے اکتوبر اور نومبر 2020ع کے درمیان سروے کے ذریعے کی گئی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﮐﺮﺍﭼﯽ، ﮔﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﻣﺤﮑﻤﮧٔ ﻣﻮﺳﻤﯿﺎﺕ ﻧﮯ ﺧﺒﺮﺩﺍﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ

Next

ﻓﯿﻔﺎ ﻭﺭﻟﮉﮐﭗ ﮐﻮﺍﻟﯿﻔﺎﺋﻨﮓ ﻣﯿﭽﺰ: ﭘﺮﺗﮕﺎﻝ، ﺳﺮﺑﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﻤﮩﻮﺭﯾﮧ ﭼﯿﮏ، ﺑﯿﻠﺠﺌﯿﻢ ﮐﮯ ﻣﯿﭽﺰ ﮈﺭﺍ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme