Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ایف اے ٹی ایف کا جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
مارچ 5, 2022 2 Min Read
0

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو 34 ایکشن پوائنٹس میں سے صرف 2 اہداف میں ناکامی کے سبب’گرے لسٹ‘ میں برقرار رکھتے ہوئے ملک کے مالیاتی نظام میں باقی ماندہ خامیوں کو جلد از جلد دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز پیرس میں قائم عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے ادارے نے اپنے ہائبرڈ پلانری سیشن کے اختتامی اجلاس میں مالیاتی جرائم سے لڑنے کے لیے پاکستان کے بین الاقوامی وعدوں پر مضبوط پیش رفت کو سراہا۔

پاکستان کو منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسگ کی روک تھام سے متعلق فیٹف ایکشن پلان کے باقی نکات پر جون تک عملدرآمد مکمل کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ فیٹف منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کے کیسوں میں سزاوں پر عمل درآمد کے بارے میں زور دے رہا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا 4 روزہ ورچوئل اجلاس یکم مارچ سے 4مارچ تک پیرس میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد مکمل کرچکا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔

فیٹف کا مزید کہنا تھا کہ جون 2021 کے بعد سے پاکستان نے دہشتگردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب تیزی سے اقدامات کیے ہیں اور کسی بھی متعلقہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے سے پہلے 7 میں سے 6 نکات کو مکمل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں اور تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

Tags:

FAFTGrey ListMoney LaunderingPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آسٹریلیا کے کرکٹ لیجنڈ, شین وارن کے انتقال پر کرکٹ برادری کا اظہار افسوس

Next

رواں موسم سرما میں سندھ کی آب گاہوں پر اس سال کتنے مہمان پرندے آئے ۔۔۔؟ شکار کے الزام میں 42 ملزم گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme