Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ایف بی آر کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی سے معذرت

By Akhtar Rasool
جولائی 16, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : ایف بی آر نے بلوچستان، خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں چلنے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف یہ کہہ کر کارروائی سے معذرت کرلی ہے کہ جب مسلح لوگ سامنے کھڑے ہوں گے تو ان سے نمٹنے کے لیے فورس کی ضرورت ہوگی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس جمعرات کو کمیٹی کے سربراہ فیض ﷲ کاموکا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی نے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر سے تفصیلات طلب کیں

نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے بارے میں مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے تراشوں کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی کاروائی کی دستاویزات میں شامل کیا گیا اور آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے حکام کو بھی طلب کرلیا گیا ہے

کسٹمز ایف بی آر کے ممبر نے بتایا کہ کسٹمز محدود وسائل میں کام کرتا ہے. ہمارے کئی افسر کوئٹہ میں شہید ہوچکے ہیں، چالیس مسلح لوگ جب سامنے ہوں گے تو ہمیں ان سے نمٹنے کے لیے فورس کی ضرورت ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم نے ایسی گاڑیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، ہم نے بلوچستان اور کراچی میں شو رومز کے خلاف کارروائی کی ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی سے اربوں روپے کا ریونیو بھی اکٹھا کیا ہے

قائمہ کمیٹی کے رکن امجد خان نیازی نے کہا کہ محکمہ کسٹمز کی مدد کے بغیر این سی پی (نان کسٹم پیڈ) گاڑیاں نہیں چل سکتیں

رکن کمیٹی فہیم خان نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں این سی پی گاڑیاں چل رہی ہیں اور کراچی میں نہیں، بتایا جائے ایک ملک میں دو قانون کیوں؟ ایف بی آر حکام نے کہا کہ یہ معاملہ ایجنڈے سے ہٹ کر ہے اور ہماری تیاری نہیں، امجد خان نیازی نے کہا کہ کمیٹی یا پارلیمنٹ کوئی بھی سوال پوچھ سکتی ہے

کمیٹی نے این سی پی گاڑیوں کے معاملے پر موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کو طلب کرلیا اور کہا کہ موٹر رجسٹریشن اتھارٹی اور ایف بی آر مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ فیصل آباد میں متعدد یارن مرچنٹ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، گرفتاری کے بعد یارن مرچنٹس کو جیل میں ڈال دیا گیا، فیصل آباد میں ایف بی آر کے لوگ لین دین میں ملوث ہیں

اس موقعے پر چئیرمین ایف بی آر نے یارن مرچنٹ کی گرفتاری سے لاتعلقی کا اظہار کیا جس پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے حکام کو بھی طلب کرلیا

دوران اجلاس بے نامی داروں کے ایک سو چھبیس کیسز میں کوئی ثبوت نہ ملنے کا انکشاف بھی کیا گیا۔ بے نامی ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کی جانب سے پانچ سو نوٹسز ارسال کیا گئے۔ پانچ سو نوٹسز میں سے صرف پچپن کیسز پر ریفرنس بنا، ایف بی آر، ایف آئی اے اور اینٹی نارکوٹکس میں عدم تعاون کا فقدان نظر آیا اور بتایا گیا کہ لوگوں کو تینوں اداروں سے الگ الگ نوٹسز بھیجے جانے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے.

Tags:

FBRNon Custom VehiclePakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پلاننگ کمیشن کی نیشنل لاجسٹک سیل کو لگام ڈالنے سے معذوری

Next

اسلام آباد میں تیل کے لئے کنوؤں کی کھدائی، کئی گھر سیل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme