Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے محتاط رہیں

By Akhtar Rasool
اگست 12, 2020 2 Min Read
0

امریکا کی سیکیورٹی کمپنی نے اینڈرائیڈ فون صارفین کے لئے ایک تشویشناک خبر سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی سائبر سیکیورٹی کمپنی "چیک پوائنٹ” کے ماہرین نے کہا ہے کہ ایک ارب سے زائد اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کو ہیکرز اپنا آسان ہدف بنا سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں چیک پوائنٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز ایک ایپ کی مدد سے ایک ارب سے بھی زائد صارفین کا ڈیٹا باآسانی ہیک کر سکتے ہیں۔  اس ایپ کو فون میں انسٹال کرنے سے آپ کا سمارٹ فون  بہت آسانی کے ساتھ ایک جاسوس ڈیوائس میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ جو نی صرف  آپ کی حرکات و سکنات اور سرگرمیوں کی اطلاع ہیکرز تک پہنچاتا رہے گا بلکہ ہیکرز آپ کے فون میں موجود تمام ڈیٹا تک رسائی بھی حاصل کر لیں گے.

ماہرین نے انڈرائڈ صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ اسنیپ ڈریگن پر چلنے والے اینڈرائیڈ فون میں چار سو سے زائد سیکیورٹی نقائص موجود ہیں، جنہیں ہیکرز استعمال کر کے باآسانی تمام ڈیٹا اپنے کنٹرول میں لے سکتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ینیف بالماس نے خبردار کیا کہ اگر آپ اسنیپ ڈریگن پروسیسر کا حامل اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو آپ ہیکرز کی زد میں ہیں اور آپ کی جاسوسی ہو سکتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے تمام ڈیٹا سے بھی یاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

سربراہ ینیف بالماس نےمزید کہا کہ اگر اسنیپ ڈریگن کے حامل اینڈرائیڈ فونز میں موجود سیکیورٹی نقائص کے بارے میں ہیکرز کو علم ہوگیا تو ایک ارب سے زائد صارفین کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل، سام سنگ، شیاﺅمی، ایل جی اور ون پلس سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز میں اسنیپ ڈریگن چپ (chip) استعمال ہو رہی ہے۔ ایپل اپنے صارفین کو آئی فونز میں پروسیسرز کی سہولت مہیا کرتی ہے جس کی وجہ سے اُن کے ڈیٹا تک کوئی رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ میں مون سون کا ایک اور طاقتور سسٹم آ رہا ہے

Next

ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme