Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

این ایل سی کی طرف سے سی پیک میں بغیر ٹینڈر ٹھیکے دینے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
جولائی 15, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی جانب سے بغیر ٹینڈر ٹھیکہ دیے جانے اور ادھورے کام کے باوجود ٹھیکیداروں کو زائد ادائیگیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ سی پیک میں بغیر ٹینڈر ٹھیکے دینے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان بھی پہنچایا گیا ہے

رانا تنویر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت منصوبہ بندی کی آڈٹ رپورٹ 20-2019 پر غور کیا گیا

آڈٹ حکام نے بتایا کہ نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) نے کراچی گرین لائن بی آر ٹی ایس میں ایسکیلیٹرز کی تنصیب کے لئے ٹینڈر کے بغیر ٹھیکہ دیا، اس منصوبے پر 96 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ایل سی نے کام مکمل نہ ہونے کے باوجود ٹھیکیداروں کو زائد ادائیگیاں کیں، این ایل سی نے حبیب رفیق اور خان کنسٹرکشن سمیت کئی کمپنیوں کو 17 کروڑ 80 لاکھ روپے زائد ادا کیے

سیکریٹری منصوبہ بندی نے جواب دیا کہ این ایل سی برائے نام وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ ہے، این ایل سی خود مختار ادارہ ہے، ہماری التجا ہے کہ این ایل سی کو وزارت منصوبہ بندی سے واپس لے لیا جائے، ہم اس ادارے کو نہیں سنبھال سکتے

این ایل سی حکام نے موقف اختیار کیا کہ کراچی انفراسٹرکچر ڈولپمنٹ کمپنی نے شرط رکھی کہ صرف شینڈلر کے ایسکیلیٹرز لگانے ہیں، پپرا قانون ہمیں اس اقدام کی اجازت دیتا ہے، آڈٹ حکام نے ہمارے ایک انٹرنل خط کی بنیاد پر آڈٹ پیرا بنایا، ہمارے ایک خفیہ خط پر آڈٹ پیرا کیسے بنایا گیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پپرا سے اس معاملہ پر رائے لینے کا فیصلہ کیا اور معاملہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

آڈٹ حکام نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سی پیک پیکج ون میں ٹینڈر کے بغیر کئی ٹھیکے دیے گئے، ایل ای ڈی روڈ لائٹس، سڑک کی تعمیر کے لیے ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے دینے سے 12 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ٹینڈر کے بغیر ٹھیکوں سے متعلق تمام کیسز کی ایک ماہ میں انکوائری کی ہدایت کی

این ایل سی حکام نے موقف اختیار کیا کہ این ایل سی ان علاقوں میں کام کرتی ہے، جہاں کوئی کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا، ہمیں پپرا قوانین سے استثنیٰ دیا جائے

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ہمیں ادراک ہے کہ پپرا قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے۔ پی اے سی نے پپرا قوانین میں ترمیم کے لئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا.

Tags:

ContractorCPECNLCPakistanTenders
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

افغانستان نے بھارت سے طالبان کے خلاف فوجی امداد طلب کرنے کا عندیہ دے دیا

Next

لیونل میسی نے بارسلونا سے پانچ برس کا نیا معاہدہ کر لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme