Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ایچ ای سی کی ایم اے/ایم ایس سی کے طلبہ کو ایک سال کی مہلت

By Akhtar Rasool
نومبر 2, 2021 2 Min Read
0

کراچی : وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کورونا کے تناظر میں طلبہ کا مستقبل بچانے کے لئے 2019ع میں بی اے/ بی ایس سی کی بنیاد پر ایم اے/ ایم ایس سی میں داخل شدہ طلبہ  کو ایک بار چھوٹ دیتے ہوئے، ان کے داخلوں کی ٹائم لائن کو 30 جون 2022ع تک ایڈجسٹ کر دیا ہے

ایچ ای سی کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن شہزاد عباسی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14 سال کی تعلیم رکھنے والے طلباء بی اے/ بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ یا مساوی ڈگری رکھنے والے طلبہ بی ایس کے پانچویں سیمسٹر میں داخلہ لے سکتے ہیں

ایسے طلبہ کی تعلیمی کمی کو دور کرنے کے لئے داخلہ دینے والی یونیورسٹی 15-18 کریڈٹ آورز کے برجنگ کورسز کا فیصلہ کر سکتی ہے

اس ضمن میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے  اپنے نوٹیفکیشن میں بی اے اور بی ایس سی کا ذکر تو کیا ہے لیکن بی کام کی بنیاد پر ایم کام میں داخلہ لینے والے طلبہ کا ذکر کرنا ہی مناسب نہیں سمجھا، جس کی وجہ سے وجہ سے ابہام پیدا ہو گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق زیادہ تر اعلیٰ تعلیمی ادارے ایسوسی ایٹ ڈگری کے نظام میں منتقل ہو گئے ہیں، تاہم چند اداروں نے مقررہ وقت سے آگے مرحلہ وار BA/BSc پروگراموں میں طلباء کو داخلہ دیا۔ نتیجتاً ایسی ڈگریوں کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے شناخت اور تصدیق کا دعویٰ کرنے کا حق نہیں ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے پروگراموں میں داخلہ لینے والے طلباء کے تعلیمی کیریئر کے تحفظ کے لئے کمیشن کی منظوری کے بعد بی اے/بی ایس سی ڈگری ہولڈرز کو ایک بار چھوٹ دی جاتی ہے

یاد رہے کہ ایچ ای سی نے پہلے اس حوالے سے 31مارچ 2021ع تک توسیع دی تھی.

Tags:

HECStudents
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

…اور جب مودی کا گلے، لگنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو گلے پڑنا لگا!

Next

کالج پرنسپلز پر مہنگی بائیومیٹرک مشین مخصوص ڈیلر سے خریدنے کے لیے دباؤ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme