Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

ایڈوب فوٹوشاپ کا مفت ورژن متعارف ہونے کا امکان

By Akhtar Rasool
جون 17, 2022 2 Min Read
0

فوٹو ایڈیٹرز اور گرافکس کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ جلد ہی معروف کمپنی ’ایڈوب‘ اپنے فوٹو شاپ کا مفت ورژن متعارف کرانے جا رہی ہے

اطلاعات ہیں کہ امریکی سافٹ ویئر کمپنی جلد ہی فوٹو ایڈیٹرز اور گرافکس ڈیزائنرز کے لیے پریمیم فوٹو شاپ سیٹ اپ متعارف کرائے گی

اس وقت مارکیٹ میں فوٹو شاپ کے انکرپٹڈ ورژنز موجود ہیں، جن کے لیے صارفین کو بڑی مغز ماری کرنی پڑتی ہے، کیوں کہ ایسے ورژن کے باضابطہ استعمال کے لیے بھی کچھ خفیہ کیز کو فراہم کرنا پڑتا ہے

ایڈوب فوٹو شاپ کی اصل کاپی صارفین کو پیسوں سے خریدنی پڑتی ہے اور اس کی آن لائن سروسز استعمال کرنے والے صارفین بھی ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں

تاہم اب کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صارفین کے لیے ویب براؤزر ایپلیکیشن فوٹو شاپ کو مفت متعارف کرائے گی اور کمپنی نے اس کے لیے آزمائشی پروگرام بھی شروع کر دیا ہے

’دی ورج‘ کے مطابق ایڈوب فوٹو شاپ کے فری ورژن کی آزمائش کا پروگرام کینیڈا میں شروع کر دیا گیا ہے، جسے جلد ہی دوسرے ملکوں تک پھیلایا جائے گا

ایڈوب فوٹو شاپ کے آزمائشی مرحلے کے بعد کمپنی اس کا ویب ورژن مفت متعارف کرائے گی، جس کے ذریعے صارفین بیسک فوٹو ایڈیٹنگ اینڈ گرافکس کے فیچرز استعمال کر سکیں گے

مفت ورژن میں صارفین کو محدود ٹولز تک رسائی دیے جانے کا امکان ہے، تاہم ساتھ ہی ایڈوب فوٹو شاپ فیس کے عوض اسی ہی براؤزر ایپلیکیشن پر مزید فیچر تک رسائی کی سہولت بھی فراہم کرے گا

کمپنی کا یہ مفت ورژن دراصل گاہک پھانسنے کا ایک جال معلوم ہوتا ہے، کیونکہ خود کمپنی کا کہنا ہے کہ امید ہے فری ورژن متعارف ہونے اور اسے استعمال کرنے کی عادت کے بعد صارفین فیس کے عوض بھی اس کی آن لائن سہولیات استعمال کریں گے

خیال رہے کہ ایڈوب فوٹو شاپ کے علاوہ ’کینوا، فوٹوپیا اور پکسر‘ جیسی فوٹو شاپ ویب ایپلیکیشنز بیک فوٹو ایڈیٹنگ کی مفت سہولیات فراہم کرتی ہیں۔

Tags:

AdobeFree versionPhotoshopSoftware
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلڈوزر جسٹس: ”آواز اٹھاؤ گے تو گھر تباہ بن کر دیا جائے گا!

Next

سوشل میڈیا دیوانوں کے لیے فیصل آباد کا ’سیلفی میوزیم‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme