Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتاریختازہ ترینکالم

ایک تصویر ایک کہانی-11

By Akhtar Rasool
نومبر 29, 2020 2 Min Read
0

آج جو تصویر آپ سے شیئر کر رہا ہوں، وہ بمبئی کے گورنر سر لیسلی ولسن (Sir Leslie Orme Wilson-(1876-1955) کی ہے. آج کی کہانی اس کے نام سے جڑے ایک اہم اور تاریخی ادارے کی ہے، جسے لوگ "جناح کورٹس” کے نام سے جانتے ہیں۔

جناح کورٹس کا اصل نام "ليسلی ولسن مسلم ھاسٹل” ہے۔ تقسیم کے بعد اس کا نام تبدیل کر کے "جناح کورٹس” رکھا گیا۔

یہ ہاسٹل کچہری روڈ پر واقع ہے، اس روڈ کا نیا نام ضیاءالدین روڈ ہے۔

یہ سن 1925ع کی بات ہے، جب سندھ کے لوگوں خاص طور پر مسلمانوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ سندھ کے باقی اضلاع سے کراچی پڑھنے کے لیے آنے والے طلباء کو رہائش کا مسئلہ درپیش رہتا ہے، جسے حل کرنے کی ضرورت ہے. اس کے لیے کوششیں شروع کی گئیں. اس وقت لیسلی ولسن بمبئی (اب ممبئی) کے گورنر تھے، اس نے عمارت کے لیے زمین الاٹ کی تو فنڈ کا مسئلہ سامنے آیا. اس کے لئے سندھ بھر میں سے چندہ اکٹھا کیا گیا. خیر پور  ریاست کے  ٹالپروں نے چندہ دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جون 1932ع میں سنگ بنیاد رکھا گیا اور جون 1933ع میں یہ عمارت مکمل ہوئی. اِس کی تعمیر پر اُس وقت 189,00 روپے کی لاگت آئی. اس کا افتتاح سر لیسلی ولسن نے کیا، لیسلی ولسن نے اس ہاسٹل کی تعمیر میں مدد کی تھی، لہٰذا اس ھاسٹل کا نام "لیسلی ولسن مسلم ھاسٹل” رکھا گیا.

لیسلی ولسن افتتاح کے وقت آسٹریلیا میں کوئینز لینڈ کا گورنر تھا۔ لیسلی ولسن 1923ع سے 1926ع تک بمبئی کا گورنر رہا۔ ہاسٹل کے افتتاح کے وقت بمبئی کا گورنر Lord Brabourne,Michael Knatchbull تھا.

سن 1945ع میں اس پرائیوٹ ادارے کے لیے حکومت کے اشتراک سے ایک مینجمینٹ کمیٹی تشکیل دی گئی. مشہور ماہرِ تعلیم سید غلام مصطفی شاہ صاحب کو اس ہاسٹل کا پہلا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا. علامہ آئی آئی قاضی بھی اس کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں. قاضی صاحب تقسیم سے پہلے ہر جمعہ نماز کا خطبہ  اور لیکچر دینے یہاں آتے تھے. مولانا ابوالکلام آزاد بھی کبھی کبھی شریک ہوتے تھے. ابوالکلام آزاد اور محمد علی جناح تقسیم سے پہلے اس ہاسٹل میں  آئے تھے.

اب یہ ہاسٹل ایک عرصے سے رینجرس کے حوالے ہے، کلچر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے جانب سے اسے قومی ورثہ قرار دیا جا چکا ہے۔

Tags:

HistoytKarachiSir Leslie Wilson
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺑﺨﺘﺎﻭﺭ ﺑﮭﭩﻮ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﻣﻨﮕﻨﯽ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ

Next

”اَن دیکھا خواب!“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme