Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ایک سال میں ایمیزون میں جنگلات کی کٹائی میں 22 فیصد اضافہ

By Akhtar Rasool
نومبر 20, 2021 3 Min Read
0

برازیلیا : برازیل کے ایمیزون جنگلات کی کٹائی میں تیزی آ رہی ہے، جس میں ایک سال کے دوران تقریباً 22 فیصد اضافہ ہوا ہے، تشویش ناک بات یہ ہے کہ یہ پندرہ سال کی بلند ترین سطح ہے

جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے گزشتہ دنوں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے بعد جیئر بولسونارو کی حکومت کے ان وعدوں پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، جن میں انہوں نے جنگلات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کے وعدے کیے تھے

برازیل کے قومی خلائی تحقیقی ادارے (اے این پی ای) کا کہنا ہے کہ اگست 2020ع سے جولائی 2021ع کے دوران تیرہ ہزار دو سو پینتیس مربع کلومیٹر جنگلات کو ختم کردیا گیا، اس سے قبل 06-2005 میں چودہ ہزار دو سو چھیاسی مربع کلومیٹر کو صاف کر دیا گیا تھا

یہ لگاتار تیسری مرتبہ ہے کہ ایمیزون کے جنگلات کی کٹائی میں اضافہ ہوا ہے، برازیل کی اپوزیشن پارٹیاں حکومت پر الزامات عائد کرتی ہیں کہ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے کاشتکاری اور کان کنی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے جنگلات کی کٹائی کے عمل میں تیزی آئی ہے

برازیلین وزیر ماحولیات جواکن لیئچی نے اعتراف کیا کہ یہ اعداد و شمار ہمارے لیے ایک چیلنج‘  ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ماحولیاتی جرائم کے خلاف زیادہ مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے

تاہم انہوں نے زور دیا کیا کہ اعداد و شمار گزشتہ چند مہینوں کی صورتحال کی قطعی عکاسی نہیں کرتے

دوسری جانب گزشتہ ہفتے آئی این پی ای کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں جنگلات کی ریکارڈ کٹائی ہوئی، جس میں ریو ڈی جنیرو شہر کے نصف سے زیادہ رقبے کو صاف کیا گیا ہے

حکومت کا کہنا ہے کہ مزید فوجیوں کو تعینات کر کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں

وزیر انصاف و عوامی تحفظ اینڈرسن ٹوریس نے کہا وہ لوگ جو اب بھی ماحولیاتی جرائم میں ملوث ہیں، ہم انہیں خبردار کرتے ہیں کہ برازیل کی ریاست پوری طاقت کے ساتھ ایمیزون میں داخل ہو جائے گی

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ برازیل، گلاسگو کوپ-26 کی سربراہی اجلاس میں 2030ع تک جنگلات کی کٹائی کے عمل کو ختم کرنے کے بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں بھی شامل ہے

جیئر بولسونارو نے 2028 ع تک جنوبی امریکا جیسے بڑے ملک، جس میں ایمیزون کا 60 فیصد حصہ ہے، میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ہدف کو دو سال تک آگے بڑھایا

دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر جنوری 2019ع میں ماحولیات مخالف  مضبوط پیغام کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے، ان پر این جی اوز، مقامی گروپس اور سیاسی اپوزیشن نے ماحولیاتی تحفظ کو کمزور کرنے کا الزام لگایا ہے

اے این پی ای کے مطابق، اگست 2018ع اور جولائی 2019ع کے درمیان، ایمیزون کا دس ہزار ایک سو انتیس مربع کلومیٹر حصہ صاف کیا گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چونتیس فیصد زیادہ ہے

اگلے مرحلے میں سال 2019ع اور 2020ع کے دوران دس ہزار 851 مربع کلومیٹر علاقے میں جنگلات کی کٹائی کی گئی جو سات فیصد اضافی تھا، ایمیزون کے جنگلات میں آتشزدگی کے باوجود کان کنوں، غیر قانونی درخت لگانے والوں اور کھیتی باڑی کرنے والوں کے خلاف مہنگے فوجی آپریشن بھی کیے جا چکے ہیں.

Tags:

Amazon ForestBrazilLungs Of Earth
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈریپ نے دوا ساز کمپنیوں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا

Next

سعودی عرب کے ستر سالہ شہری نے اسکول میں داخلہ لے لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme