Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

انڈونیشا: اژدھے کے پیٹ سے انسانی لاش برآمد

By Akhtar Rasool
اکتوبر 27, 2022 2 Min Read
0

انڈونیشیا کے صوبے جامبی میں ایک اژدھا ایک دیہاتی عورت کو ہلاک کرنے کے بعد سالم ہی نگل گیا

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا، جب درختوں سے ربڑ اتارنے والی زہرہ نامی پچاس سالہ خاتون کام پر جا رہی تھیں

رات کو جب خاتون واپس گھر نہیں لوٹیں تو مقامی لوگ ٹولیوں کی شکل میں ان کی تلاش میں نکل پڑے

ایک دن گزرنے کے بعد دیہاتیوں کو قریبی جنگل میں ایک اژدھا دکھائی دیا، جس کا پیٹ معمول سے بہت بڑا دکھائی دے رہا تھا

مقامی لوگوں نے جب اس اژدھے کو ہلاک کر کے اس کا پیٹ چاک کیا تو ایک خاتون کا مردہ جسم برآمد ہوا

مقامی پولیس کے سربراہ مسٹر ایس ہریفا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ”جب خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے نکالی گئی تو اس کے زیادہ تر اعضا سلامت تھے“

مسٹر ہریفا کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کو اپنی بیوی کے کچھ پھٹے ہوئے کپڑے اور درختوں سے ربڑ اتارنے والے آلات اتوار کی رات ربڑ کے باغات کے راستے میں ملے تھے، جس کے بعد انہوں نے مقامی لوگوں سے مدد کی درخواست کی

تلاش کرنے والی ایک ٹولی کو پیر کو کم از کم پانچ فٹ لمبا ایک بڑا سانپ دکھائی دیا اور پھر جب انہوں نے اسے ہلاک کر کے چیر پھاڑ کی تو گمشدہ خاتون کی لاش اندر سے برآمد ہوئی

سی این این سے بات کرتے ہوئے مسٹر ہریفا کا کہنا تھا ”جب لوگوں نے اژدھے کے جسم سے لاش نکالی اور اس کی شناخت کی تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ زہرہ کی لاش تھی“

اگرچہ اس قسم کے واقعات کم ہی سننے میں آتے ہیں، تاہم انڈونیشیا میں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ جب کسی انسان کو اژدھے نے ہلاک کرنے کے بعد نگل لیا ہو

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنہ 2017 اور 2018 کے دو برسوں میں انڈونیشیا میں ایسے دو واقعات پیش آ چکے ہیں

واضح رہے کہ بڑا سانپ یا اژدھا اپنی خوراک کو چباتا نہیں بلکہ اس کے جبڑے نہایت لچکدار ہوتے ہیں اور وہ اپنے شکار کو چبانے کی بجائے پورا نگل لیتا ہے

اس حوالے سے سانپوں کی ایک ماہر، میری روتھ کہتی ہیں ”اژدھے عموماً چوہوں یا دوسرے چھوٹے جانوروں کا شکار کرتے ہیں لیکن جب ان کا جسم بہت بڑا ہو جاتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ وہ چوہوں کے پیچھے بھاگ کر وقت برباد نہیں کرتے کیونکہ چوہوں سے ان کا پیٹ نہیں بھرتا۔۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جوں جوں ان کے شکار کا حجم بڑھتا جاتا ہے اژدھوں کے لچکدار جبڑے اور ان کا دیگر جسم بھی بڑا ہوتا جاتا ہے“

اسی لیے بڑے سانپ یا اژدھے جنگلی سؤر، اور حتیٰ کہ پوری گائے کو بھی زندہ ہڑپ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Tags:

DragonHuman BodyIndonesia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پہلے انٹرنیٹ پھر پولیو کے قطرے۔۔ جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

Next

فارماسوٹیکل کمپنیوں کا بخار کی ادویات کی قیمتیں کم کرنے پر اتفاق لیکن عدم دستیابی جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme