Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

باراتیوں پر ڈھول باجے کی تیز آواز سے مرغیوں کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج

By Akhtar Rasool
نومبر 25, 2021 2 Min Read
0

نئی دہلی – بھارتی ریاست اڑیسہ میں شادی کے ڈھول باجے، تیز موسیقی اور آتش بازی کے دھماکوں کو اپنی تریسٹھ مرغیوں کی ہلاکت کی وجہ قرار دیتے ہوئے مالک نے باراتیوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اڑیسہ کے رہائشی رنجیت کمار پریڈا نے ایک انوکھی ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میری تریسٹھ عدد مرغیاں مر گئی ہیں اور اس کی ذمہ دار گزشتہ شب ہونے والی شادی کی ایک تقریب ہے

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے ”آدھی رات کو ڈھول باجے اور کان پھاڑ دینے والی موسیقی کے ساتھ ایک بارات میرے پولٹری فارم کے قریب سے گزر رہی تھی، جس کی آواز سے میری تریسٹھ مرغیاں ہلاک ہوگئیں“

رنجیت کمار کے مطابق میں نے بینڈ والوں سے کہا کہ میوزک کی آواز کم کریں کیونکہ مرغیاں ڈر رہی تھیں، لیکن انہوں نے میری ایک نہیں سنی، بلکہ دلہے کے دوست الٹا مجھ پر چلائے

پولٹری فارم کے مالک کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ موسیقی کی تیز دھمک اور آتش بازی کے دھماکوں کی وجہ سے مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا، جس پر میں نے بارات کے منتظمین سے نقصان پر معاوضہ مانگا اور نہ دینے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے

زولوجی کے پروفیسر سوریا کانتا مشرا نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا  ’تیز میوزک سے پرندوں میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مرغیوں کا نظام ایسا ہے کہ میوزک سے پیدا ہونے والے اچانک اسٹریس سے ان کا بائیولوجیکل کلاک متاثر ہوتا ہے۔’

اس کہانی کا انجام یہ ہوا کہ دونوں فریقین نے پولیس کے جھنجھٹ سے بچنے کے لیے مل بیٹھ کر معاملہ طے کرنے کا فیصلہ کر لیا

پولیس انچارج کا کہنا تھا کہ ہم نے کارروائی شروع نہیں کی، کیونکہ پولٹری فارم کے مالک نے درخواست واپس لے لی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد ہی مستعفی

Next

فرانس: فٹبالر کریم بنزیما پر ساتھی کھلاڑی کو ‘سیکس ٹیپ کے ذریعے بلیک میل کرنے کا الزام ثابت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme