Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بارہ سالہ کمپیوٹر کوڈر بن یامین کروڑ پتی بن گیا

By Akhtar Rasool
اگست 30, 2021 3 Min Read
0

لندن : بارہ سال کے بچے کھیل کود یا تعلیم میں مصروف ہوتے ہیں مگر بن یامین احمد اس عمر میں کروڑ پتی بن چکا ہے

لندن میں مقیم بارہ سالہ بن یامین احمد نے اپنے اسکول کی تعطیلات کے دوران چار لاکھ ڈالرز کمالیے ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں چھ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں

نشریاتی ادارے سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق non-fungible tokens یا این ایف ٹیز کے کلیکشن کے ذریعے بارہ سالہ بچہ اتنی آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا

بن یامین نے پانچ سال کی عمر میں اپنے  ویب ڈولپر والد عمران احمد سے متاثر ہونے کے بعد کمپیوٹر کوڈ سیکھنا شروع کیا تھا۔ رواں برس بن یامین نے این ایف ٹیز میں دلچسپی لینا شروع کی اور اپنے آرٹ ورکس کی کلیکشن سیریز فروخت کرنا شروع کی، جسے اس نے ہزاروں منفرد پکسلیٹڈ وہیلز کی مدد سے تیار کیا تھا

واضح رہے کہ این ایف ٹیز ایسے ڈیجیٹل اثاثے ہوتے ہیں، جو جے پیگز اور وڈیو کلپس سمیت آرٹ کی دیگر اقسام کی نمائندگی کرتے ہیں. ان اثاثوں کی آن لائن خرید و فروخت کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کے ذریعے ہوتی ہے اور بنیادی طور پر یہ ایک سرٹیفکیٹ ہے جو ڈجیٹل ملکیت کے لیے مختص ہے۔ ان اثاثوں کی ملکیت کی تفصیلات ایک بلاک چین ڈیجیٹل لیجر میں اسٹور کی جاتی ہیں

بن یامین نے پہلی این ایف ٹی کلیکشن رواں موسم گرما کے شروع میں متعارف کرائی تھی جو مائن کرافٹ یای ہا کے 40 اوتارز پر مشتمل تھی. اس کلیکشن کو بن یامین نے خود کوڈ اور ڈیزائن کیا تھا، مگر وہ اس وقت فروخت نہیں ہوسکی تھی

بعد ازاں جون میں اس بچے نے weird وہیلز نامی کلیکشن پر کام شروع کیا تھا جس میں 3350 پکسلیٹڈ وہیلز مختلف رنگوں اور ٹوپیوں کے ساتھ تھی. بن یامین نے اس کلیکشن کے لیے کوڈ کو آن لائن ٹیوٹرلز اور ایک گیمنگ ایپ کے ذریعے سیکھا۔ اس کلیکشن کو جولائی میں متعارف کرایا گیا اور 9 گھنٹے میں فروخت ہوگئی

اس موقع پر بن یامین احمد کو اسی ایتھر (بٹ کوائن جیسی ورچوئل کرنسی) سے زیادہ کی آمدنی ہوئی جو دو لاکھ پچپن ہزار ڈالرز کے برابر تھی

بعد ازاں اس نے مزید تیس ایتھر ری سیلز سے کمائے، ہر ری سیل پر بنیامین کو ڈھائی فیصد رائلٹی ملے گی اور اب تک ساڑھے تین لاکھ ڈالرز سے زیادہ کما چکا ہے، جبکہ اگست کے اختتام تک یہ آمدنی چار لاکھ ڈالرز سے زیادہ ہو جائے گی

بن یامین کے ٹوئٹر پر اس وقت گیارہ ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں. اس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں بلکہ ایک کرپٹو کرنسی والٹ ہے

اس کا کہنا ہے  ‘میں اپنے تمام ایتھر اپنے پاس رکھوں گا اور اسے نقد رقم میں تبدیل نہیں کراؤں گا، یہ ممکنہ طور پر ابتدائی ثبوت ہے کہ مستقبل میں لوگوں کو بینک اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ایک ایتھر ایڈریس اور ایک والٹ کافی ہوگا’

بن یامین نے ایک اور این ایف ٹی پراجیکٹ پر بھی کام شروع کردیا ہے، وہ کہتا ہے ‘اگر میں اس سلسلے کو جاری رکھتا ہوں تو ہوسکتا ہے کہ میں ایک ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت جیسے ایلون مسک اور جیف بیزوز کی طرح بن جاؤں’

Tags:

Ben Yaminnon-fungible tokensWeird
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آئی ایس آئی ایس خراسان طالبان سے لڑنے کے لئے تیار

Next

اپنے کمپیوٹر کی رفتار کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme