Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

باغی سپر لیگ نے یورپی فٹبال کا تانا بانا بکھیر کر رکھ دیا

By Akhtar Rasool
اپریل 20, 2021 2 Min Read
0

باغی سپر لیگ نے یورپی فٹبال کا تانا بانا بکھیر کر رکھ دیا ہے اور اس کی یکجہتی میں دراڑ ڈال دی ہے، 12 طاقتور ترین کلبوں نے باغی سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے

سب سے طاقتور 12 یورپیئن کلبز نے گذشتہ روز متوازی طور پر یورپیئن سپر لیگ  کے انعقاد کا اعلان کر دیا، اس ایونٹ کو یوئیفا کی منظوری حاصل نہیں، اسے بڑے کلبز کی لالچ قرار دیا جا رہا ہے

یورپیئن سپر لیگ (ای ایس ایل) کے 12 فاؤنڈنگ ممبرز میں 6 پریمیئر لیگ ٹیمیں لیورپول، مانچسٹر یونائیٹڈ، آرسنل، چیلسی، مانچسٹر سٹی، ٹوٹنہم،اسپینش سائیڈز ریئل میڈرڈ، بارسلونا،ا یٹلیٹکو میڈرڈ کے ساتھ یووینٹس، انٹرمیلان اور اے سی میلان شامل ہیں

ای ایس ایل کا کہنا ہے کہ فاؤنڈنگ کلبز ہفتے کے وسط میں کھیلے جانے بوالے ٹورنامنٹ پر متفق ہیں، اس کے ساتھ وہ اپنی متعلقہ نیشنل لیگز میں بھی حصہ لیتے رہیں گے

ای ایس ایل کے ابتدائی ایڈیشن کا انعقاد جلد ہوگا،اس میں تین مزید فاؤنڈنگ کلب شامل کیے جائیں گے، جبکہ باقی پانچ کا فیصلہ کوالیفائنگ مرحلے میں ہوگا

فاؤنڈنگ کلبز کو انفرا اسٹرکچر کی بہتری اورکووڈ اثرات سے نمٹنے کے لیے 3.5 بلین یورو دیے جائیں گے، ہر سیزن میں یہ 15 کلبز براہ راست ایونٹ میں جگہ پائیں گے

دوسری جانب ای ایس ایل کلبز کو لالچی قرار دیا جا رہا ہے۔ یوئیفا اور تین ممالک کی نیشنل فٹبال باڈیز نے خبردار کیا ہے کہ ان کلبز کے ڈومیسٹک اور چیمپئنز لیگ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے، یوئیفا نے دھمکی دی کہ اس باغی لیگ میں حصہ لینے والے فٹبالرز اپنے ممالک کی انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی نہیں کر پائیں گے

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم اس باغی لیگ کا راستہ روکنے کے لیے متحد ہیں

برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے کلبز سے کہا ہے کہ وہ مزید کوئی قدم اٹھانے سے پہلے شائقین اور فٹبال برادری کو جواب دیں

ادھر فیفا نے سپر لیگ پلان کو مسترد کرتے ہوئے تمام فریقین سے ٹھنڈے دماغ سے کھیل کے مفاد میں فیصلہ کرنے پر زور دیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چینی کمپنی ہواوے کا 6G نیٹ ورک لانچ کرنے کا منصوبہ

Next

ﮐﺮﺍﭼﯽ، ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﻣﺮﺑﯿﻞ ﮨﭩﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﺷﺮﻭﻉ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme